ایک ناقابل فراموش واقعہ

Posted on at


ہر انسان کی زندگی واقعات کا مجموعہ ہوتی ہے . واقعات تلخ بھی ہو سکتے ہیں اور حسین و دلکش بھی ہو سکتے ہیں. انہی واقعیات کی یادیں انسان کی زندگی کا سرمایہ ہوتی ہیں جنہیں انسان تحفہ حیات سمجھ کر سینے سے لگاے رکھتا ہے. آج میں بھی ایک ایسا ہی اپنی زندگی کے ایک واقعہ آپکے گوش گزار کرتا ہوں یہ واقعہ آج بھی ذہن کے پردے پر ثبت ہیاور یاد ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں.



دسمبر کی یخ بستہ رات تھی شاید گیارہ بجے کا عمل تھا. ہر طرف ہو کا عالم تھا شام ڈھلتے ہی دھند چھانے لگتی تھی اور لوگ پنے کام کاج چھوڈ کر جلد از جلد بسترروں میں گھس جایا کرتے تھے. اس رات بھی لوگوں کی اکثریت خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی. میرے امتحان قریب تھے اس لئے میں پڑھتا رہتا تھا.


 



اس رات بھی میں اپنے کمرے میں بیٹھا پڑھنے میں مصروف تھا کہ گہرے سنّاٹے کو چیرتی ہوئی کچھ دل ہلا دینے والی آوازیں سنائی دیں. میں نے کتاب بند کی اور پوری توجہ سے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگا.



شور مسلسل بڑھ ہی رہا تھا اور ایسا لگتا تھا کے یہ شور اب قریب ہی آ گیا ہے. میرے تمام گھر والے سوے ہوے تھے اس لئے گھر سے بہار جانا مشکل لگ رہا تھا بہرحال میں نے ہمت کی اور دوسروں کو پریشان نہ ہونے دیا اور چپکے سے دروازہ کھولا اور گلی میں نکل گیا جلدی اور گھبراہٹ میں گرم شال لینا بھی بھول گیا


TAGS:


About the author

160