لباس اور فیشن

Posted on at


لباس شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لیے لباس کا خوبصورت ہونا اور آپ پر اچھا لگنا ضروری ہے جس سے آپ کی شخصیت پر کشش لگے اور دوسروں پر گہرا اثر ڈالے۔ لباس خواتین کی کمزوری ہیں اور آج کل تو مردوں کی بھی۔ گھر کا لباس ہو یا کسی بھی تقریب کا مرد ہو یا عورت سب چاہتے ہیں کہ انکا لباس سب سے اچھا ہے اور وہ خوبصورت لگیں۔ آج کل کے فیشن نے لباس میں دھوم مچا رکھی ہے۔ لباس ہر ملک اور ہر شہر میں مقبولیت رکھتا ہے۔ ہر جگہ ہر علاقے اور ہر صوبے کا اپنا ایک لباس ہوتا ہیں۔ جییسا کہ  سندھی، بلوچی، عربی، راجستانی، غیر ملکی، پاکستانی وغیرہ وغیرہ۔


ہر کوئی اپنے مذہب کے مطابق لباس منتخب کرتا ہے۔ لیکن آج کل کی نوجوان نسل نے غیر ملکی لباس کو زیادہ فوقیت دے رکھی ہیں۔ یونیورسٹی اور کالج میں جانے والی لڑکیوں نے جینز کے ساتھھ لمبی قمیضوں اور سکارف کو اپنا پہناوا بنا لیا ہے۔ لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ جو بات روایتی لباس میں ہیں وہ غیر ملکی لباس میں کہا۔ وہ خواتین جو شادی یا کسی بھی تقریب میں جائے انہیں چاہیے کہ وہ روایتی لباس منتخب کریں جس سے نہ صرف وہ اپنی خاندانی اور معاشرتی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کریں گی بلکہ ان کی بنائو سنگھار کی فطری خواہش بھی مکمل ہو جائے گی۔


آج کل بازاروں میں بنے بنائے کڑھائی والے سوٹ مل رہے ہیں، بلکہ ہر طرح کی کڑھائی کے گلے، لیسیں وغیرہ بھی موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو کڑھائی والیوں کو کڑھائی کے لیے سوٹ 2 ، 2 ہفتوں کے لیے دینے نہیں پڑتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے رنگ اور فیشن کے مطابق بازار سے اپنا سوٹ خرید سکتی ہیں۔ بعض خواتین پاکستانی تہذیب و ثقافت کے لباس کو منتخب کرتی ہیں۔ جیسا کہ انار کلی، انگرکھا، شرارے، غرارے، شلوار قمیض، چوڑی دار پاجامےاور فراک وغیرہ وغیرہ۔ آپ خود سے بھی اپنے پسندیدہ رنگ اور دیزائن کا انتخاب کر کے ایک بہترین لباس بھی تیار کر سکتی ہیں۔ جو نہ صرف آپکی پسند کے مطابق ہو بلکہ جدید فیشن کے بھی مطابق ہو۔ آج کل کی لمبی اور کھلی قمیضوں کا فیشن عام ہیں۔ زیادہ تر کھلے پاجامے چل رہے ہیں۔ ہر عمر کی عورت، نوجوان لڑکیاں تمام تر خواتین کو اپنی پسند کا لباس پہننا چاہیے جو کہ تہذیب و ثقافت کے مطابق ہوں۔


 


 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160