(ناریل کا صحت بخش پانی (حصہ اول

Posted on at


ناریل کے سخت خول میں محفوظ قدرتی مزیدار پانی بہت سے طبی مسائل کے علاج میں ایک طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے۔ ناریل کا پانی قوت بخش ٹانک اور اسپورٹس ڈرنک کے طور پر بھی پیا جاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈ نٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے۔



دیگر پھلوں کے جو سیز اور اسپورٹس ڈرنک کے مقابلے میں ناریل کے پانی میں شکر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جسم میں اگر الیکٹرولائٹس کی کمی ہو جائے تو اسے پورا کرنے کا یہ قدرتی ذریعہ بن سکتا ہے۔ ناریل کا پانی پی کر جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ تیزابیت بھی کم کی جاسکتی ہے۔



ناریل کے پانی میں بڑھاپے کے اثرات روکنے والی اور سرطانوں سے محفوظ رکھنے والی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ اسے پینے سے جلد پر جھریاں اور شکنیں نہیں پڑتیں اور جلد سے متصل ٹشوز سیراب اور مضبوط رہتے ہیں۔




About the author

160