!....اسکول لائف ....اور دوست

Posted on at


.!...اسکول لائف...اور دوست

 


آج میں بات کرونگی اسکول کی زندگی کے بارے میں کہ اسکول کی زندگی بھی بہت مزے کی اور بہت پیاری ہوتی ہے جب ہم بچے ہوتے ہیں مطلب اسکول جانا شروع کرتے ہیں تو اس وقت ہم لوگ روتے ہیں ڈرتے ہیں اسکول جانے سے صبح سویرے کتنا تنگ کرتے ہیں اپنی اماں کو کہ ہمیں اسکول نہیں جانا ہے پھر وہ کتنے جتن کرتی تھیں ہمیں اسکول بھیجنے کے لئے اور بہت مشکل سے بھلا پھسلا کر ہمیں اسکول کے لئے تیار کرتی تھیں کیونکہ تب ہمیں پڑھنے سے اور استاتذہ کی ڈانٹ اور مار سے بہت زیادہ ڈر لگاتا تھا 

 

 

 

 

مگر جیسے ہی ہم تھوڑا بڑے ہوئے اور اسکول میں دوست بنتے گئے تب تو اسکول بہت اچھا لگنے لگ گیا پہلے تو صبح سویرے اٹھنے میں بہت تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا کبھی یہ بہانہ لگایا جاتا کہ آج پیٹ میں درد ہے اور کبھی یہ بہانہ کیا جاتا کہ آج تو بخار ہو گیا ہے کبھی کبھار تو بہانے کام کر جاتے تھے اور کبھی کبھار دال بلکل بھی نہیں گلتی تھی اور پھر مجبور ہو کر اٹھنا ہی پڑتا تھا ویسے اسکول لائف میں میرا تو کبھی بھی کوئی بھی بہانہ کام نہیں کیا تھا خیر پڑھائی کا تو کم مگر دوستوں سے ملنے کا بہت انتظار ہوتا تھا جب اسکول جانا تو کلاس میں اتنا ہنگامہ برپا کرنا کہ پوری کلاس کو ہی سر پر اٹھا لینا کچھ اساتذہ ایسے بھی تھے جو کہ اچھے لگتے تھے کیونکہ وہ ڈانٹے اور پٹائی کم کرتے تھے اور کچھ تو بہت ہی زیادہ سخت تھے مگر خیر ہنگامہ اور شرارتیں تو پھر بھی جاری رہتی تھیں اور جب ہاف ٹائم ہونا تو تب تو بہت زیادہ خوش ہو جاتے تھے کہ اب تو دوستوں کے ساتھ خوب مل کر کھیلیں گیں اور مزے مزے کی چیزیں کھاہیں گیں کبھی اپنے پیسوں کی اور کبھی دوستوں کے پیسوں سے ویسے جو چیزیں دوستوں کے پیسوں سے کھائی جاتی تھیں ان کا تو مزہ ہی کچھ اور تھا ہستے تھے کھیلتے تھے خوب مستیاں کرتے تھے اور اپنے دوستوں کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتے تھے جب کبھی کسی دوست نے اسکول سے چھٹی کر لینی تو تو اس دن کلاس میں مزہ ہی نہیں آتا تھا اور سارا دن بہت اداس گزرتا تھا اور پھر اگلے اسی دوست سے مل کر جھگڑا کرنا کہ کیوں تم نے چھٹی کی کتنے  خوبصورت لڑائی جھگڑے ہوتے تھے وہ بھی کبھی ٹیچرز کے مختلف نام رکھ دینے تو کبھی دوستوں کو چڑھانے کے لئے ان کے کچھ فنی نام رکھ دینے وہ میٹھے جھگڑے اور چیڑ، چھاڑ سب کتنا اچھا لگتا تھا 

 

 

 


وہ خوبصورت وقت کتنی جلدی گزر گیا  اور وہ سب پیارے  دوست کہاں کھو گئے سب کتنی جلدی ختم ہو گیا ویسے بھی کہتے ہیں نا کہ اچھا وقت بہت  جلدی گزر جاتا ہے اور بس پھر انسان کے پاس اچھی یا بری یادیں رہ جاتی ہیں بس پھر کیا جب سب اسکول لائف سے نکلتے ہیں تو سب اپنی اپنی زندگیوں کی بھاگ دوڑ میں بہت بری طرح سے الجھ کر رہ جاتے ہیں کہاں ہم لوگ پہلے تو ہمیں ایک وقت ہوتا تھا کہ ہم لوگ اسکول جانے کے لئے بھی بہت تنگ کرتے تھے اور پھر اسکول جانے میں بھی ہمیں ڈر لگتا تھا بہت زیادہ اور پھر ایسا وقت آ جاتا ہے کہ ہم لوگ اپنی ضروریات مطلب اپنی نوکریوں کے لئے پوری دنیا بھی اکیلے گھوم لیتے ہیں اسکول لائف میں تو ہم لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ رہتے تھے مگر اب دوست اور ان کی یادیں ہی دل میں ہیں اسکول چھوڑے ہوئے تو بہت دائر ہو گئی مگر آج بھی اپنے پیارے دوست یاد ہیں 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160