!....ان پڑھ خواتین کی بیچارگی

Posted on at


!.....ان پڑھ خواتین کی بیچارگی

 

 

میرا آج کا بلاگ ان پڑھ خواتین کے موضوں پر ہے یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ایک پڑھے لکھے اور ایک ان پڑھ انسان میں کتنا زیادہ فرق ہوتا ہے پھر وہ چاہے مرد ہو یا پھر عورت تعلیم کے بغیر ادھورا ہے اب ایسا مانا جاتا ہے کہ ایک پڑھی لکھی اور ان پڑھ عورت میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے جو کہ بہت حدد تک ٹھیک بات بھی ہے جیسے کہ آج کے دور میں جب لڑکی یا پھر لڑکے کے رشتے کے لئے لوگ گھر آتے ہیں تو سب سے پہلے اب یہ پوچھا جاتا ہے کہ لڑکی یا پھر لڑکا کتنی تعلیم ہے انکی اب لڑکی کا تعلیم یافتہ ہونا بہت زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے پھر بہت سے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے اور پھر اپنے بچوں کی پرورش بھی اچھی کرنی ہوتی ہے مگر پڑھی لکھی لڑکیوں کو تو اچھے رشتے بھی با آسانی مل جاتے ہیں مگر ان پڑھ لڑکیوں کے رشتوں کا بھی بہت زیادہ مسلہ بنتا ہے اور بہت مشکل سے ان کے رشتے طے پاتے ہیں

 

 

 

 

لیکن اب بات آ جاتی ہے ان پڑھ خواتین کی مثال کے طور پر ایک عورت جس کا شوہر پڑھا لکھا ہو اور بیوی ان پڑھ ہو ان کا پھر خاص کر اس دور میں ساتھ رہنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ عورت اپنے شوہر کو سمجھنے کے قابل نہیں ہوتی ہے اور پھر اسی وجہ سے ان دونوں کے خیالات مختلف ہو جاتے ہیں جیسے کہ میں پہلے بھی ذکر کیا کہ اس دور میں جب بھی لوگ رشتہ کرتے ہیں تو سب سے پہلی بات جو فریقین میں ہوتی ہے وہ سب سے پہلا سوال ہی یہی اٹھتا ہے کہ تعلیم کیا ہے لڑکی کی کیونکہ سب لوگ چاہتے ہیں کہ لڑکی ہر چیز کو با خوبی سمجھتی ہو وہ گھر کے کے سلیقہ اور امور خانہ داری سے بھی مکمل طور پر واقف ہو اور وہ اچھے ،اچھے کھانے پکا سکے اور اپنے بزرگوں کا ادب و اخترام بھی اچھے سے کر سکے اور اپنے شوہر کی بھی خدمت ٹھیک سے کر سکے اور پھر اسی وجہ سے اس کی قدر بھی اور زیادہ بڑھ جاتی ہے اپنے شوہر کی نظر میں

 

 

 

 

 

اب ایک عورت جو کہ پڑھی لکھی ہو گی وہ اگر کوئی ایسا وقت بھی آ جاتا ہے کہ شوہر بیمار ہے یا پھر شوہر کی آمدن اب اتنی نہیں رہی کہ وہ اکیلا ہی گھر کو چلا سکے تو ایسے میں عورت کوئی اچھی نوکری کر کے اپنے شوہر کا بوجھ ہلکا کر سکتی ہے اور گھر کو بھی اچھے سے چلانے میں شوہر کا برابر کا ساتھ دے سکتی ہے مگر اب اس کے بر عکس ایک ان پڑھ عورت ایسا نہیں کر سکتی ہے چاہ کر بھی کیونکہ اگر تعلیم ہی نہیں ہوگی تو وہ بھلا کیسے کوئی اچھی نوکری حاصل کر سکے گی اور کیسے گھر کو چلانے میں شوہر کا ساتھ دے سکے گی اس کے لئے یہ سب کرنا مشکل ہو گا اس کے علاوہ گھر کے اور بھی بہت سے کام ہوتے ہیں جو کہ پھر ان پڑھ خواتین کے لئے بہت مشکل ہو جاتے ہیں جیسے کہ بچوں کے اسکول میں جانا اور پھر وہاں ان کی تعلیم کے اخراجات کو دیکھنا اور سمجھنا ان کے لئے بہت مشکل ہو جاتا ہے اور پھر اس کام کے لئے بھی ان کو کسی کی مدد لینی پڑتی ہے اس کے علاوہ وہ خواتین بچوں کی پڑھائی کے بارے میں بھی کچھ خاص نہیں جانتی ہیں نا ان کےاسکول کا کام دیکھ سکتی ہیں نا ان کو سمجھا اور پڑھا سکتی ہیں ان کے لئے بہت سے کام بہت مشکل ہو جاتے ہیں اسی لئے ہر ماں باپ کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کروائیں اور ضررو کروائیں ویسے تو ماں باپ اولاد کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں اور ان کو بہت سے تحفے بھی دیتے ہیں مگر جو سب سے خوبصورت تحفہ ماں باپ کا اولاد کو دیا ہوتا ہے وہ تحفہ تعلیم ہے یہ ایسا تحفہ ہے کہ جو تا عمر ان کے ساتھ رہتا اور ان کو فائدہ دیتا ہے اور انکو مختاجی سے بھی بچاتا ہے اسی لئے مردوں کے ساتھ، ساتھ خواتین کا بھی تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے اور یہ ان کا حق بھی ہے

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160