پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا اور اس کی تیاریاں

Posted on at


کرکٹ پاکستان ،میں کھیلے جانے والے سب کھیلوں میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے. پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستان ٹیم کی کرکٹ نہیں ہو رہی تھی.تو کرکٹ شائقین بہت اداس نظر آتے تھے. اس عرصے میں جب کہ پاکستان کی کرکٹ نہیں تھی تو کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے ایک کیمپ لگایا. یہ کیمپ بہت سخت گرمی کے موسم میں لگایا گیا. اس کیمپ کے بارے میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ تھا تو بہت سخت لیکن کرکٹ بورڈ کو ایسے کمپس کا انقاد کرنا چاہیے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر بنانے میں مدد ملے گی. سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایسے سخت کیمپ میں اس سے پہلے کبھی شرکت نہیں کی. جس وقت یہ کیمپ لگا تو اس وقت نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے چیرمین تھے. ویسے تو نجم سیٹھی کے دور کے زیادہ تر اقدامات کو تنقید کا نشانہ ہی بنایا جاتا رہا تاہم اس کیمپ کو سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ نگاروں نے کافی سراہا. اس کیمپ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً دیکھنے کو ملتی رہی. جن میں سب سے حیران کرنے والی وہ تھی کہ جن میں یونس خان طویل قامت فاسٹ بالر محمد عرفان کو کندھے پر اٹھا کر چلتے نظر آتےتھے. یونس خان کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی. اور وہ لوگ جو ویسے تو ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے تھے اب ان کی فٹنس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے.

                                  


اس کیمپ میں دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا جن میں قابل ذکر سمیع اسلم اور عثمان خان شنواری ہیں. سمیع اسلم پاکستان اے ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ہیں. انھیں پاکستان کی مستقبل کی بتنگ لائن کا ایک اہم ستوں خیال کیا جاتا ہے. پچھلے انڈر ١٩ ورلڈ کپ میں ان کا بلا ان کے ٹیلنٹ کے بارے میں چیخ چیخ کر بتاتا رہا. ان ہی کی بدولت پاکستانی ٹیم انڈر ١٩ کے فائنل تک پہنچ پائی. عثمان خان شنواری کو علی عروج نقوی نے معترف کروایا. ان کی فیصل بنک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک مچ میں ایس این جی پی ایل کے خلاف مچ میں تباہ کن بالنگ نے ان کو سب کی نظروں میں لایا. اس میچ میں انہوں نے پاکستان کی انٹرنیشنل ٹیم کی دیوار چین کہلانے والے مصباح الحق کو بھی دوہرے ہندسے میں پہنچنے سے پہلے ہی اوٹ کر لیا تھا. ان کی اس کارکردگی کی وجہ سے ان کو دو انٹرنیشنل میچز بھی کھلاۓ گئے. عثمان خان شنواری کو پاکستان کے مستقبل کے پیس اٹیک کا اہم حصّہ سمجھا جاتا ہے.اس کیمپ میں بھی عثمان نے اپنی فٹنس سے سب کو حیران کیے رکھا.

           

یہ کیمپ پاکستان کی آنے والی سرلنکا، آسٹریلیا وغیرہ کی سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا ایک حصّہ تھا. دو اگست کو پاکستانی ٹیم سرلنکا پہنچ گئی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا. سرلنکا میں قومی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی. پاکستانی کرکٹ شائقین میں اس دورے کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے. کیونکہ اس سیریز میں کانٹے کے مقابلے کی توقوع کی جا رہی ہے.

اس سے پہلے جب پاکستان اور سرلنکا کی سیریز ہوئی تھی تو پاکستان سیریز تو ہار گیا تھا لیکن پاکستان نے آخری ٹیسٹ میچ جیتا. یہ ٹیسٹ پاکستان کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کا آخری میچ تھا. اس میچ میں اظہر علی، سرفراز اور مصباح نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم نے ٣٠٠ سے زیادہ کا ہدف عبور کر کے تاریخ رقم کی اور یوں ڈیو واٹمور کو الوداعی تحفہ دیا.

اس ٹیسٹ میں اظہر علی کی بیٹنگ اس لنک میں دیکھی جا سکتی ہے.

http://www.ptvsports.tv/live-news/cricket-news/pakistan-vs-sri-lanka-3rd-test-2014-sharjah-azhar-alis-103/



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160