کدو شریف

Posted on at


 

پھلوں اور سبزیوں کا ایک عظیم خاندان علم نباتات کے نام سے مشہور ہے۔ جن مین خربوزہ، اندرائن، کھیرا، ککڑی، کدو شریف، پیٹھا، حلوہ، توری، ارنڈ اور  خربوزہ وغیرہ شامل ہیں۔ کدو شریف کی بھی بہت سی اقسام ہیں۔ جن میں گول کدو، لمبا کدو، گھئیا، حلوہ کدو، سرخ کدو، پیلا کدو، سفید کدو اور کڑوا کدو وغیرہ۔ قرآن مجید میں اسے یقطین کے نام سے پکارا گیا ہے۔ کدو شریف ایک عام سبزی ہے۔ جو کہ دنیا بھر میں کاشت کی جاتی ہے۔

کیونکہ اس پھل کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایک بیل کے ساتھھ لگتی ہے جو زمین پر رینگتی ہے۔ زراعت اور کھیتوں کے علاوہ یہ جنگلوں میں بھی خودبخود لگ جاتی ہے۔ جنگلی کدو شریف کا ذائقہ کڑوا اور سائز میں عام کدو شریف سے بڑا ہوتا ہے۔ کڑوے کدو شریف بہت کم ملتے ہے۔ پاکستان میں کدو شریف آدھ پائو سے ایک کلو گرام تک کا کدو شریف ہوتا ہے۔

کدو شریف عقل کو بڑھاتا ہے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ کدو غمگین دل کو مظبوط کرتا ہے۔ کدو ایک ہلکی غذا ہے۔ جو جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ جلد ہضم ہونے کے ساتھھ ساتھھ دوسری غذائوں کو بھی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بخار کے مریض کے لیے بہت مفید ہے۔ بخار میں مبتلا مریضوں کو آرام و سکون دیتا ہے۔ کدو شریف حضرت محمدﷺ کو بہت پسند تھا۔ اس لیے اس کا نام بھی احترام کے ساتھھ لینا چاہیے۔ اور یہ بات معلوم ہونے کے بعد کدو شریف کو برا کہنا اور اس کو کھانے سے انکار کرنا تو یہ عمل توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے۔

کدو شریف کو مسور کی دال کے ساتھھ پکا کر کھایا جاۓ تو اس سے دل مظبوط ہوتا ہے اور قوت مردمی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر اسے میٹھے انار اور سماق کے ستھھ ملا کر پکایا جاۓ تو یہ صفرا کو دور کرتا ہے۔ سماق ایک پتھر ہے جس سے لوگ کھرل بنایا کرتے تھے۔ اس کے چھلکے کا پانی نچوڑ کر عرق گلاب میں ملا کر کان میں ڈالنے سے وہاں کے ورم کم ہو جاتے ہیں۔ یہ نسخہ آنکھوں کی سوزش میں بھی مفید ہے۔ کدو شریف کا پانی جوڑوں پر ملنے سے درد کم ہو جاتا ہے۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160