"" سبزیوں کا جوس ""

Posted on at



تازہ کچی سبزیوں سے حاصل ہونے والے جوس بہت مفید ہوتے ہیں،کیونکہ یہ جسم کے تمام خلیوں اور بافتوں کو ضروری عناصر اور غذائی اینزائسز فراہم کرتے ہیں ۔ اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ سبزیوں سے ہمارا جسم ضروری عناصرسے حاصل کرلیتاہے۔ لیکن ان کے جوس یہ عناصر اس انداز میں فراہم کرتے ہیں کہ یہ آسانی سے ہضم اور جذب ہوجاتے ہیں ۔ وٹامن اور معدنی اجزا کی کمی جوس پینے سے اتنی تیزی سے پوری ہوتی ہے کہ سبزیاں کھانے سے نہیں ہوسکتی ۔


عملی طور پر تمام سبزیاں خوش ذائقہ جوس مہیا کرتی ہیں لیکن کچھ جوس تلخ ذائقہ رکھتے ہیں ۔سبزیوں کے جوسز کو بنیادی طور پر تین قسموں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلی قسم سبزیوں کے پھلوں سے حاصل ہونے والے جوسز پر مشتمل ہے ،جس میں ٹماٹر اور کھیرا وغیرہ شامل ہے۔ دوسری قسم سبزپتوں کی ہےجس میں بند گوبھی،پالک،ساگ،سلاد شامل ہے۔ تیسری قسم میں جڑوں والی سبزیوں کے جوس ہیں ،اس میں چقندر ،گاجر،پیاز ،آلو اور مولی شامل ہے۔


مناسب طریقہ تو یہی ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی سبزی کا جوس استعمال کریں لیکن اگر ایک سے زیادہ جوس ملاکر پینا چاہیں تو ایک وقت میں تین سے زیادہ جوس کبھی نہ استعمال کئے جائیں ۔ مشترکہ جوس کے لیے حکما کے نزدیک بہترین اصول یہ ہے کہ پھلوں کے جوس میں پتوں والی سبزیوں کے جوس ملاکر استعمال کئے جائیں ،ان میں جڑوں والی سبزیوں کا جوس نہ ملایا جائے۔بیک وقت تین اقسام کے جوس ملا کر پینا مفید نہیں ہے۔ پتوں والی سبزیوں کے جوس کو البتہ جڑوں پر مشتمل سبزیوں کے جوس میں ملایا جاسکتاہے۔


سبزیوں کے جوس تھکے ہوئے اعصاب کو پر سکون کرتےہیں۔فاسد مادوں کو بدن سے خارج کرتے ہیں اور جمع شدہ فضلوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں ۔سبزیوں کے جوس پینے کا بہترین وقت کھانوں کے کم ازکم نصف گھنٹہ بعد کا وقت ہے۔انہیں پھلوں کے جوسز کی طرح کھانے سے پہلے یا کھانے کے ساتھ استعمال کرنا موزوں نہیں ہے۔بہت سے عام امراض کچی سبزیوں کے جوس استعمال کرنے پر مثبت ردعمل دکھاتے ہیں ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160