#افریقہ نیوز کی ہفتہ وار جھلکیاں - ایبولا کی وبا، جنوبی افریقہ میں زلزلہ اور نیلسن منڈیلا کا گھر

Posted on at

This post is also available in:

گریٹر ٹومورو کی جانب سے #افریقہ نیوز

ایبولا کی وبا - تازہ ترین 

ایبولا وبا کی موجودہ مغربی افریقہ کی لہر اب گنی، سیرا لیون، لائبیریا اور تازہ ترین خبروں کے مطابق نائجیریا کے لاگوس شہر میں تباہی مچا رہی ہے. ٨٠٠ سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس مہلک وائرس کے ہاتھوں جبکہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدبیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ اس وائرس کو پڑوسی ممالک میں پھیلنے سے روکا جا سکے. دو امریکی امن کور کے ممبران لائبیریا میں ایک شخص کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جو ایبولا مرض کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا. ان ممبران کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور جب ان کو ز میپ نامی دوائی دی گئی تو ان میں بہتری کے اثار نظر آنے لگے ہیں. یہ دوا صرف بندروں پر استعمال کی گئی ہے اور یہ ابھی تک انسانوں میں ایبولا وائرس کو مارنے کے لیے ثابت شدہ نہیں ہے.

عالمی بینک نے ان ممالک کے لیے ٢٠٠ ملین ڈالر امداد کے طور پر دیے ہیں جو کہ مہلک بیماری کی زد میں ہیں. نائجیریا اب تک کا تازہ ترین شکار ہے جو اس بیماری سے متاثر ہوا ہے جس میں دو افراد میں اس وبا کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ دوسرے آٹھ افراد کو شبے میں سب سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے. یہ دنیا میں اب تک کی بد ترین ایبولا وبا ہے اور لوگوں کو الگ تھلگ رکھنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ یہ تیزی کے ساتھ مغربی افریقہ میں پھیل رہا ہے.

خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ٢٠١٥ کے درمیان تک ایسا انجکشن ایجاد ہو جائے گا جو انسانوں میں ایبولا کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہو. سپتمبر کے آغاز سے اس ویکسین (ز میپ) کا طبی تجربہ کیا جائے گا جس نے پہلے ہی جانوروں میں اس کے استعمال پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں. اطلاعات کے مطابق ٢ میں سے ایک امریکی امن کور کے رکن کی حالات بہت بہتر ہوئی ہے اور وہ بھی صرف چند گھنٹوں میں جب اسے یہ ویکسین دی گئی.

جنوبی افریقہ میں زلزلہ  

٥.٣ کے ایک جھٹکے نے ارکنے، جنوبی افریقہ کو ٥ اگست ٢٠١٤ میں ہلا کر رکھ دیا، جس میں ایک کان کن دیوار گرنے کے بعد ہلاک ہو گیا. ارکنے سونے کی کانوں کا مرکز ہے. جب زلزلہ آیا تو بہت سے کان کن زمین کے نیچے پھنس گے. بہت سے کان کنوں کو تلاش کر لیا گیا ہے جن کو زلزلہ کی وجہ سے شدید چوٹیں بھی آئ ہیں.

حکام کا مقصد اب کانوں میں پھنسے کان کنوں کو با حفاظت نکلنے کا راستہ فراہم کرنا ہے. درجن بھر انجنیئر اب کانوں کی دیواروں کا معائینہ کر رہے ہیں جبکہ ان کانوں کو خالی کرنے میں مدد کر رہے ہیں جو کسی بھی وقت ڈھے سکتی ہیں. اس سے پہلے انجنیئر کانوں کی ستونوں کا معائینہ نہیں کر سکے تھے کیوں کہ زلزلہ کی وجہ سے بجلی بند ہو گئی تھی. بجلی بحال کر دی گئی ہے اور حکام اب تندہی سے کان کنوں کی با حفاظت کام کرنے کو یقینی بنا رہی ہیں.

نیلسن منڈیلا کی مطلقہ بیوی گاؤں والا گھر مانگ رہی ہے.

ونی مدیکیظلہ منڈیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مطالبہ کرتی ہے کہ نیلسن منڈیلا کے گاؤں والا گھر اسے دیا جائے جس کی مالیت نیلسن منڈیلا کی وفات کے بعد اندازن  ٤.٣ ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے. نیلسن منڈیلا نے ونی کو ١٩٩٦ میں طلاق دے دی تھی مگر اس نے کہا ہے کہ وہ اپنا "روایتی حق" مانگ رہی ہے. شاید یہ پہلا مسلہ نیلسن منڈیلا کی وفات کے بعد آگے چل کر عدالتوں میں چلا جائے.

گھر، جو کہ قونو پراپرٹی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، کو ونی نے اس وقت حاصل کیا تھا جب منڈیلا اقلیتی گوروں کی حکومت کے خلاف لڑ رہا تھا. نیلسن منڈیلا نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ قونو پراپرٹی منڈیلا خاندان کی متحد رکھنے اور خاندان کو بچانے کی خاطر استعمال کیا جائے. وصیت کے مختار نے ابھی تک خط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے. خط میں یہ بھی نہیں لکھا گیا کہ منڈیلا کے دوسرے بچوں کو قونو پراپرٹی تک رسائی کی اجازت نہیں ہو گی.

#افریقہ نیوز کے اس شمارے کو پڑھنے کا شکریہ جو کہ گریٹر ٹومورو کی پیشکش ہے! مہربانی فرما کر گریٹر ٹومورروو وں بٹ لینڈرز پر یہاں سبسکرائب کریں. گریٹر ٹوموروو کو ٹویٹر پر فالو کریں: @گریٹر_ٹ  اور ہمارا فیس بک صفحہ بھی پسند کریں: FB.com/GreaterT! 

شکریہ اور یہ ہفتہ اچھی طرح گزاریں. مزید #افریقہ نیوز کے لیے ہمارے ساتھ رہیے. شکریہ!

لکھاری: سٹیون کارپینٹر



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160