کبوتر

Posted on at


 

کبوتر ایک پالتو اور خوبصورت جانور ہے۔ جو اکثر لوگ بیت شوق سے اپنے گھروں میں رکھتے ہیں۔ کبوتر کی مختلف قسم کی اقسام ہیں۔ ان میں ایک جنگلی کبوتر بھی ہیں جو تقریباً ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ یہ جنگلی کبوتر اکثر گھروں کی دیواروں پر ریتے ہیں۔ یہ کبوتر آزاد رہتے ہیں۔ جنگلی کبوتر کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے۔ اس کا گوشت انسانوں کی بیماری لقوا میں بہت مفید ہوتا ہے۔ پرانے زمانے میں بڑے بڑے اپرا کبوتر کے ذریعے خود ہی کتابت کیا کرتے تھے۔

 

کبوتر ہدایت بہت جلد سیکھھ جاتے ہیں۔ کافی سمجھدار جانور ہے۔ اکثر لوگ ان کی بازی لگاتے ہیں بڑی محنت سے کبوتر پالتے ہیں۔ کبوتروں کو مختکف قسم کی خوراک کھلاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کبوتر خوب سے خوب تر ہو جاتے ہے۔ کبوتر مختلف اقسام کے ساتھھ بے حد خوبصورت کلر میں بھی ہوتے ہیں۔ بعض کبوتر کو اتنا خوبصورت اور کلر فل ہوتے ہیں۔ جس کی قیمت کئی کئی ہزاروں روپے میں ہوتی ہے۔

شوقین حضرات ایسے کبوتر ہر قیمت پر خرید کر اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں۔ کبوتر میں ویسے تو بہت ساری بیماریاں آ جاتی ہیں۔ نزلہ، کھانسی لیکن سب سے زیادہ خطرناک بیماری لقوا ہے۔ جس سے ہر کبوتر کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ لقوا کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ان کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے۔ انکے رہنے کی جگہ اور خوارک کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ورنہ ان کے اندر بیماری بہت جلد آ جاتی ہے۔

پھر دیکھتے ہی دیکھتے لا تعداد کبوتر مر جاتے ہیں۔ بعض کبوتر آسمان میں ارتے ہوئے بہت ہی خوبصورت نظر آتے ہیں۔ جس کو دیکھھ کر انسان بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کبوتر کی کچھھ اقسام درج ذیل ہیں۔ لکا کبوتر، آسمانی کبوتر، ٹکری کبوتر، لال سراجی کبوتر، کھال، چپ، چنن چوئے اس کے علاوہ اور بھی کئی نام ایسے ہیں جو بے حد مشہور اور قیمتی کبوتر ہیں۔ جو مختلف لوگوں کی چھت کی خوبصورتی میں شامل ہوتے ہیں۔ کبوتر کے جسمانی اعضاء کے بارے میں بھی جاننا ضروری ہے۔ جو لوگ کبوتر پالتے ہیں انہیں کبوتر کے ہر ایک جسمانی اعضاء کا معلوم ہوتا ہے۔ جس کے مطابق انہیں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کبوتروں کو کہا اور کس چیز کی بیماری ہے۔ 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160