پاکستانی شہری ماحول کے محافظ ہیں یا دشمن ....؟؟؟

Posted on at


درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں .دھول مٹی ان درختوں کی وجہ سے ہی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور درختوں کی وجہ سے ہی ماحول بھی صاف ستھرا رہتا ہے اور خوبصورت بھی نظر آتا ہے ،اور درختوں کی وجہ سے ہی ہوا ٹھنڈی رہتی ہے اور گرمی میں کمی رہتی ہے .



پچھلے کچھ عرصہ سے درختوں کو بہت زیادہ تعداد  میں ختم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آب و ہوا بھی متاثر ہو رہی ہے اور گرمی کی شدت میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے اور بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں 



درخت کم ہونے کی وجہ سے سانس کے مسائل بہت بڑھ چکے ہیں درختوں سے انسان آکسیجن حاصل کرتا ہے اور اسے سانس لینے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور سانس جیسے مسائل بھی نہیں ہوتے پچھلے کچھ عرصہ سے تقریباً ١٠٠ میں سے ٥٠ فیصد لوگ اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں اور اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے .جس کی وجہ سے بہت سے لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں 



ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہمارے فریضے میں شامل ہے اور درخت زیادہ سے زیادہ لگانا بھی ہمارا فرض ہے کیوں کہ درختوں کی وجہ سے ہی ہمارا ماحول صاف ستھرا رہ سکتا ہے اور بیماریاں بھی ختم ہو سکتی ہیں 



اگر آپ درخت نہیں لگا سکتے تو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف کرنا ضروری ہے .آپ اپنے گھر کا کوڑا کسی کوڑا دان میں ڈال کر کہیں دور پھینکے ایسی جگہ جہاں کوئی اس سے بیمار نہ ہو راستے میں کہیں پر آپ کو پلاسٹک کے بیگ ملتے ہیں تو انھیں آگ لگا دیں اور جلنے کے بعد اسے کسی بہتے پانی میں پھینک دیں 



گھروں میں ہر چیز کو صاف ستھرا رکھیں خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کو اور ہر بار کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ ضرور دھو لیں .گھر میں ایسے اسپرے ضرور کریں جو کہ جراثیم ختم کریں یہی چند چیزیں ہیں جو کہ آپ کو صحت مند بھی رکھ سکتی ہیں اور ماحول کو بھی صاف ستھرا بنا سکتی ہیں اور جہاں تک ممکن ہو زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں کیوں کہ درخت ہمارے ماحول کو صاف بنانے کے ساتھ ساتھ ہمہیں بھی بیمار نہیں ہونے دیتے .



 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160