بکری

Posted on at


 

بکری ایک پالتو جانور ہے۔ جو اکثر گھروں میں شوقیا طور پر پالی جاتی  ہیں۔ لیکن زیادہ تر کاروبار کے طور پر پالی جاتی ہے۔ زیادہ تر دیہاتی علاقوں میں پالی جاتی ہے۔ دیہاتی لوگ اور محنت کش لوگ زیادہ تعداد میں انہیں پالتے ہیں۔ جس سے انکا کاروبار بھی چلتا ہے اور انکے گھر کے استعمال کی ضروری اشیاء میں بھی کام آتی ہیں۔ جیسے کہ بکریوں سے حاصل ہونے والا دودھ اور  انکا گوشت جو کھانے پینے کے لیے گھر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

اس کا گوشت بڑا مینگا ہوتا ہے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ کیونکہ عام گوشت یعنی گائے، بھنیس اور مرغہ وغیرہ کے گوشت سے سستا ہوتا ہے۔ اور بکری کا گوشت دوگنا مہنگا ہوتا ہے۔ بکری یا بکرے کے گوشت کو چھوٹے جانور کے گوشت کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس لئیے غریب سے دور اور امیر سے قریب ہوتا جارہا ہے۔ غریب لوگ اسے پالتے ہیں اور امیر لوگ اسے خرئدتے ہیں۔ بکری ایک سال میں 2 بچے دیتی ہے۔

 جو چھوٹے چھوٹے اور بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ بکری کا دودھ انسانوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ پینے میں ہلکا ہوتا ہے۔ اور جلد ہجم ہو جاتا ہے۔ جو اکثر ڈاکٹر حضرات چھوٹے بچوں کو پیلانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اکثر حکمت کی یعنی دیسی ادویات بکریوں کے دودھ سے استعمال کی جاتی ہیں۔ جو بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ بکری کا گوشت بھی ہلکا اور نرم ہوتا ہے۔ لیکن مہنگا ہوتا ہے۔ اس کا گوشت ہر بکرا عید یعنی عیدالاضحی' میں قربانی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ عقیقحہ، خیرات اور صدقہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بیشتری علاقوں میں اس کی خوراک کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ اور دیہاتی علاقوں میں اس کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ اپنے آپ ہی کھیتوں میں جا کر کھا پی لیتی ہیں۔ بعض اوقات تو انکو زیادہ تعداد میں ایک ریوڑ کی صورت بنا سیا جاتا ہے۔ جسے ایک آدمی جسے چرھاوا کہتے ہیں۔ وہ ان سب کو لے کر کھلے میدان اور کھیتوں میں جاتا ہے۔ جہاں یہ اپنی خوراک خود ہی کھا لیتی ہے۔ اور صحت توانا رہتی ہے۔ ان میں مختلف نسلیں ہوتی ہیں۔ سب سی اچھی نسل فیصل آباد کی ہے۔ جو خوبصورت ہوتی ہے اور زیادہ دودھ دیتی ہے۔  



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160