سمگلنگ ....حصّہ سوم

Posted on at


!....سمگلنگ 

 


اب یہ سمگلنگ کا کاروبار اگر دیکھا جاۓ تو ذھن میں ایک بات آتی ہے کہ کیوں لوگ اپنی جان پر کھیل کر یہ اتنا بڑا رسک لیتے ہیں آخر ایسا کیا ہے  اس کاروبار میں کیونکہ اگر دیکھا جاۓ تو یہ کاروبار بلکل بھی آسان نہیں ہے جان کا مال کا ہر چیز کا بہت  بڑا رسک ہوتا ہے اس کام میں مگر پھر بھی لوگ ہر بات کو جانتے  ہوئے بھی اپنے انجام کی پرواہ کئے بغیر بھی اس کام کو جاری رکھتے ہیں یہ دراصل وہ لوگ ہیں جن کو راتوں رات امیر بننے کا بہت شوق ہوتا ہے بس ان کو تو پیسہ کمانا ہے اور امیر بننا ہے چاہے وہ اس کے لئے کوئی بھی راستہ چنیں یا پھر کوئی بھی اچھا یا برا کام کریں ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے بس دماغ میں تو ایک ہی  بات چل رہی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ پیسہ اور بس پیسہ 

 

 

 


اب دیکھا جاۓ تو یہ جو دور جا رہا ہے یہ دور واقعی ہی پیسے کا ہے اور عزت بھی اس دنیا میں پیسے والے کی ہی ہے یہ نہیں دیکھا جاتا ہے کہ پیسہ  آیا کیسے ہے بس یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کے پاس پیسہ ہے اور کتنا ہے اور اس دور میں مقابلہ بھی دولت سے ہی کیا جاتا ہے اور ہر انسان کی یہی کوشش اور  خوائش ہوتی ہے کہ میں اس سے زیادہ امیر بن جاؤں اب ایک انسان جو کہ  قانونی طور پر کاروبار کرتا ہے اس میں بعض اوقات منافع بھی زیادہ نہیں ملتا ہے اور اکثر کاروبار میں اونچ نیچ بھی چلتی رہتی ہے مگر اس کے مقابلے میں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ سمگلنگ ایک نہایت خطرناک کاروبار ہے اور بعض اوقات تو اس میں زندگی کا بھی رسک ہوتا ہے مگر ان سب کے باوجود بھی لوگ اس کو کرتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ سودا نقد کا ہوتا ہے اور اس کاروبار میں نا تو ادھار چلتا ہے اور نا ہی پیسے دینے میں کوئی دیر لگائی جاتی ہے کیونکہ ایک ملک کی چیز میں دوسرے ملک کی چیز سے بہت فرق ہوتا ہے اسی وجہ سے ان لوگوں کو یہ منافع پسند آتا ہے اور اس کے بدلے میں ان کو کوئی چھوٹی موٹی نہیں بلکے بہت ہی بڑی اور بھاری رقم دی جاتی ہے  اور وہ بھی فوری طور پر مل جاتی ہے

 

 

 


سمگلنگ جیسا کہ ہر چھوٹی سے لے کر بڑی چیز کی ،کی جاتی ہے اور اس میں پیسہ بھی چیزوں کے حساب سے ہی ملتا ہے مطلب جیسی چیز کی سمگلنگ منافع بھی ویسا ہی ملتا ہے اور یہ سمگلنگ مافیا بھی بہت زیادہ طاقت ور ہوتا ہے اور یہ لوگ جدید مواصلاتی نظام سے بھی لیس ہوتے ہیں ہے یہ ہر وقت ہر بات سے با خبر بھی ہوتے ہیں ان کو یہ بات بھی پتا ہوتی ہے دنیا بھر کی مارکیٹوں کے کیا ریٹ ہیں اشیاءکےاور یہ کوئی عام یا چھوٹے موٹے لوگ نہیں ہوتے ہیں بلکے ان کے پاس بہت زیادہ فنڈ ہوتے ہیں جو کہ کبھی نا ختم ہونے والے ہوتے ہیں ہ  اس کے علاوہ یہ لوگ جدید اسلہ سے بھی لیس ہوتے ہیں اور یہ صرف یہ کام اکیلے نہیں کرتے ہیں کہتے ہیں نہ کہ ہر کام کے پیچھے کسی نا کسی کا تو ہاتھ ضرور ہوتا ہے بغیر بک اپ کے تو انسان کچھ نہیں کر سکتا ہے اور خاص کر یہ سمگلنگ جیسا خطرناک کام تو بلکل بھی نہیں ان میں سے اکثر لوگوں کا رابطہ بہت سے بڑے افسران سے ہوتا ہے جو کہ ان لوگوں کو اس کام میں مدد بھی کرتے ہیں ور اگر کبھی کوئی کسی قسم کا خطرہ بھی ہو تو وہ ان لوگوں کو پہلے سے ہی اگاہ کر دیتے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنے آپ کو محفوظ کر سکیں بس یہ لوگ اپنے تو دشمن ہوتے ہی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ ملک اور قوم کے بھی بہت بڑے دشمن ہوتے ہیں 

 

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160