یہودی اتنے ذہین کیوں ہیں

Posted on at


ڈاکٹر سٹیفن کار لیون نے تقریباً تین سال کا تربیتی عرصہ اسرائیل میں گزارا۔ تحقیقی ذہن رکھنے کے باعث اس عرصہ میں انہوں نے یہ تحقیق بھی کی کہ یہودی اتنے ذہین کیوں ہیں کہ وہ تمام اہم شعبہ ہاۓ زندگی مثلاً انجینئرنگ، میوزک، سائنس اور سب سے بڑھ کر کاروبار یعنی عالمی معیشت پر چھاۓ ہوۓ ہیں(حالانکہ اسرائیل کی آبادی صرف ۶۰ لاکھ کے قریب ہےیعنی بمشکل ہمارے راولپنڈی اسلام آباد جتنا ہے۔ کاسمیٹکس، فیشن، خوراک، اسلحہ، ہوٹل اور فلم انڈسٹری میں دنیا بھر میں ۷۰ فیصد کاروبار یہودیوں کے ہاتھ میں ہے۔ کیا یہ خوبی یا صلاحیت انہیں قدرت کی عطا کردہ ہےیا ان کی خود حاصل کردہ ہے۔

یہودیوں کی خوراک، انکی ثقافت، مذہب، ماں بننے کے عمل سے گزرنے کے دوران خواتین کے خصوصی مشاغل کا مشاہدہ کیا۔ اوردیگر معاشروں سے موازنہ بھی ہوا۔ اس تحریر کا مقصد صرف یہ سوچ ابھارنا ہے۔ کہ ” کیا ہم ایسی ذہین نسل پیدا کر سکتے ہیں”۔ اسرائیل میں آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت اور ذہنی نشو ونما کا سلسلہ ان کی پیدائش سے پہلے ہی شروع کر دیا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین باقاعدگی سے موسیقی میں دلچسپی لیتی ہیں۔ ریاضی کے سوالات حل  کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔ اس عمل میں ان کے شوہر بھی ساتھ دیتے ہیں۔

جب ایک حاملہ خاتون سے پوچھا کہ کیا یہ مشق تم اپنے ہونے والے بچے کے لیئے کرتی ہو تو اس نے جواب دیا ہاں تا کہ ابھی سے اس بچے کی تربیت شروع ہو جاۓ اور آئندہ یہ ایک ذہین انسان بنے۔ اس مشق کو خواتین بچے کی پیدائش تک بلا ناغہ جاری رکھتی ہیں۔ دوسری چیز جس کا مشاہدہ کیا گیا وہ حاملہ خواتین کی خوارک تھی۔ ان کی پسندیدہ خوارک میں بادام، کھجور اور دودھ شامل ہے۔ دوپہر کے کھانے میں روٹی کے ساتھ مچھلی اور باداموں والا سلاد اور خشک میوے شامل ہوتے ہیں۔ ان کا اعتقاد ہے کہ مچھلی کھانا دماغی صلاحیتوں کی نشو ونما  کے لیئے مفید ہے۔

مچھلی کا تیل بھی حاملہ خواتین کی رویتی خوراک میں شامل ہوتا ہے۔ مچھلی تقریباً انکے ہر کھانے میں شامل ہوتی ہیں۔ سلاد اور خصوصاً باداموں والا سلاد بھی انکی خوراک کا تقریباً لازمی حصہ ہے۔ ماں بننے والی خاتون کی غذا اور اسکے مشاغل کے اثرات آنے والے بچے میں منتقل ہوتے ہیں۔ یہودیوں کے ہاں پھل ہمیشہ کھانے سے پہلے کھاۓ جاتے ہیں۔ یہودی کہتے ہیں کہ پہلے کھانا کھا کے بعد میں پھل کھانا غنودگی طاری کرتا ہے۔ جس کے بعد لکھنا پڑھنا اور کسی سبق کو سمجھنا اور یاد کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160