! 30 برس سے زائدالعمر خواتیین میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ

Posted on at


تا خیر سے بچوں کی پیدائش کا رجحان برطانیہ میں بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے یعنی ایسی خواتین جن کی عمر 30 برس یا اس سے تجاوز کر چکی ہے 20 سالہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ بچے پیدا کر رہی ہیں اس کے برعکس 20 سالہ خواتین میں یہ تناسب تیزی سے کم ہو رہا ہے جس کے اثرات دوسرے ممالک میں بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔



گزشتہ برس مرتب کئے جانے واے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار خواتین جن کی عمر 24 سے 29 برس کے درمیان تھی میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت 94.4  فیصد پائی گئی جو کہ 2002 کے مقابلے میں 5.2 فیصد ی زائد تھی اور یہ تناسب 1990 کے بعد تیزی بڑھنا شروع ہوا ہے جس میں ایسی خواتین نمایاں ہیں۔جن کی عمر 30 برس سے تجاوز کر چکی ہے۔



 اس کا اندازہ اس عمر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ہر ہزار خواتین میں جن کی عمر یں 30 سے 34 برس کے درمیان تھیں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت 5.6 فیصدی بڑھ کر 94.8 فیصد تک جا پہنچی ہے۔


20 سال یا اس سے کم عمر کو چھوڑ کر تمام ایج گروپس کی خواتین میں گزشتہ برسوں کے دوران اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن 15 سے 19 سالہ خواتین میں یہی صلاحیت 27 سے کم ہو کر 26.8 فیصدی رہ گئی ہے جبکہ 20 سے 24 سال کی خواتین میں بھی یہ صلاحیت کم ہوئی ہے جو کہ ماضی میں 71.2 فیصدی تھی مگر اب ایک ہزار خواتین میں یہی تعداد 69.2 فیصد ہے۔ حاملہ خواتین کی اوسط عمر بھی بڑھ کر 29.4 سال تک جا پہنچی ہے جبکہ پہلی مرتبہ ماں بننے والی خواتین کی اوسط عمر بھی 27.4 سال ہو گئی ہے !



 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160