بیپو یاک

Posted on at


بیپو یاک


یاک کو شینا زبان میں بیپو کہتے ہیں یہ ایک ممالیہ جانور ہے جو گائے اور بیل سے ملتا جُلتا ہے لیکن جسامت میں بڑا اور مضبوط ہوتا ہے ۔یہ جانور ہمالیہ کے علاقوں کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت بلتستان ،چترال،چین،بھارت اور نیپال ،یں پایا جاتا ہے ۔گلگت بلتستان میں ضلع غذر بیپو یاک کی پیدوار کے لئے مشہور ہے  گلگت مارکیٹ میں نسالو اور دیگر ضروریات کے لئے  بیپو یاک ضلع غذر  ہی سے لائے جاتے ہیں ۔اس جانور کے سینگ کالے ہوتے ہیں ۔ضلع چترال کی وادی بروغل میں اسے دودھ،گوشت اور مال برداری کے لئے پالا جاتا ہے ،چترال کا روایتی کھیل یاک پولو بھی اس جانور کی وجہ سے  دنیا بھر میں مشہور ہے،،اب بیپو یاک کو قربانی کے لئے کراچی اور اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بھی فروخت کے لئے لے جایا جاتا ہے


 



About the author

160