روح قائدؒ

Posted on at


بہر حال پاکستان میں ایک ہی مشترک ذبان ہو گی ، وہ زبان جو مملکت کے تمام صوبوں کے درمیان رابطے اور مواصلات کی زبان ہو اور وہ زبان اردو ہو گی ، کوئی دوسری زبان نہیں ہو سکتی کیونکہ یہی زبان اس کی قابلیت رکھتی ہے۔  (ڈھاکہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں تقریر ۔۔۔۔24 مارچ 1948ء)

آپ رہنماؤں نے جنگ کے بہت سے تاریخی میدانوں میں جو کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں اور وہ ترقی جو آپ کے انقلاب نے حاصل کی ہے۔ عظیم المرتبت اتا ترک کا ابھرنا ، ان کا برز زندگی اور برق روی ، آپ کی قوم کے اندر ان کا پھر سے روح پھونکنا اور تازہ دم کرنا ، ان کا شاندار تدبر ، ہمت و حوصلہ اور دور بینی۔

یہ تمام ہیجان انگیز و طوفان خیز واقعات باشندہگان برعظیم کو اچھی طرح یاد ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس عظیم الشان برعظیم کے مسلمانوں میں جب سے سیاسی شعور پیدا ہوا ہے ، اسی وقت سے آپ کے ملک کی خوش نصیبوں پر ہماری نظریں گہری محبت و ہمدردی اور دلچپی کے ساتھ لگی رہی ہیں۔

اس لئے یورایکسی لینسی ، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ مسلمانان پاکستان کے دل آپ کے ملک کے لئے الفت و محبت اور اعزاز و اکرام کے جزبات و احساسات سے معمور ہیں اور اب ترکی اور پاکستان دونوں آذاد ہیں خود مختار ہیں اور یہ دونوں آذاد ممالک اپنے رشتوں اور روابط کو دونوں کی بہتری کے لئے ذیادہ سے ذیادہ مضبوط کریں گے۔ (کراچی: ترک سفیر کی تقریر کا جواب۔۔۔۔ 4 مارچ 1948ء)

 



About the author

Boyka

hey everyone, just one thing i love to write blogs and bitlanders is the perfect plateform for my work....

Subscribe 0
160