(گھریلوٹوٹکے (حصہ دوئم

Posted on at


پالک میتھی اور سرسوں کے ساگ کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے دھونے کے بعد اس کو کسی بڑے برتن میں پانی بھر کر اس میں ایک چائے کاچمچہ ہلدی ڈالیں اور پالک میتھی یا سرسوں اس میں بھگو دیں۔



سونے کی چین میں اگر گرہ لگ جائے تو اسے کھولنے کے لئے اس پر تھوڑا سا ٹالکم پائوڈر چھڑک دیں پھر گرہ کھولیں آسانی سے کھل جائے گی۔



اگر آپ کی انگلی میں انگھوٹھی پھنس جائے تو اسے اتارنے کے لئے انگھوٹھی والا ہاتھ برف کے ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں ایسا کرنے سے انگلی سکڑ جائے گی اور انگھوٹھی نکل جائے گی۔



اگر آپ کے دانت کھٹے ہوجائیں تو بادام کھائیں اس سے دانتوں کی کھٹاس دور ہوجائے گی۔



آلو میٹھ آرہے ہوں تو سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے آلوئوں کا میٹھا پن دور کرنے کے لئے انہیں کاٹنے کے بعد لہسن نمک اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے لے لئے رکھ دیں اور بھر سالن میں ڈالیں۔



پتل کے برتنوں میں گلدانوں وغیرہ کو صاف کرنے کے لئے ان پر سنگترہ کاٹ کر ملیں برتن اور گلدان ایک دم چمک اٹھیں گے۔



گھرکے دروازوں، کھڑکیوں کے شیشے اور آئینے چمکانے کے لئے کپڑوں میں لگانے والا نیل پانی میں گھول کر شیشوں پر ملیں پھر صاف اور نرم کپڑے کی مدد سے اسے صاف کر لیں شیشے چمک جائیں گے۔



160