ورقی سموسہ

Posted on at


ورقی سموسہ

آج میں آپ سب کے ساتھ شیئر کروں گی کہ ورقی سموسہ کیسے بنائے جاتے ہیں۔


اجزاء


میدہ: 1 کپ
نمک: 1/4 چمچ
پانی

فلنگ کے لیئے


پیاز: دو عدد ( باریک کٹی ہوئی )
انڈے: تین عدد
ہری مرچ: چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)
دھنیا: ایک چائے کا چمچ
نمک: آدھا چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
مکھن: حسب ضرورت
کوکنگ آئل : تین چائے کے چمچ

ترکیب


فلنگ

ایک پین میں آئل گرم کریں اور اس میں پیاز کو پانچ منٹ تک فرائی کر لیں۔ اب اس میں ہری مرچ، نمک ، ہلدی اور انڈے پھینٹ کے شامل کر کے فرائی کریں۔
دھنیا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔

ڈو بنانے کی ترکیب


میدہ میں نمک شامل کر کے پانی کے سے اچھی طرح گوندھ لیں۔اب اس کو ڈھک کر تیس منٹ تک رکھ دیں۔
اب میدہ کی چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں اور گول شکل میں بیل لیں۔ اس پر مکھن لگا لیں۔اس پر ایک اور میدہ کی ایک اور تہہ لگا کے مکھن لگائیں اور اسی طرح اس پر پانچ تہہ بنا لیں۔
اب ایک بڑی پلیٹ میں تھوڑا سا میدہ چھڑک لیں اور اس میں میدہ کی پٹیاں رول کر لیں۔اور چار حصوں میں کاٹ لیں۔
ہر پیس کے کناروں پر تھوڑا سا پانی لگا لیں۔اور اس میں فلنگ شامل کر لیں اور فلنگ کے قریب سے دبا کے بند کر لیں۔کناروں کو دبانے سے گریز کریں۔
تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر سموسے ڈیپ فرائی کر لیں۔
کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

 

 

 

 



About the author

bright-aqua-5764

Hey! Its me BRIGHT AQUA from PAKISTAN.

Its nice experience being the part of film Annex.

Subscribe 0
160