(اچھی اچھی باتیں (حصہ دوئم

Posted on at


تلوار دو قسم کی ہوتی ہیں


ایک لوہے کی اور دوسری محبت کی لوہے کی تلوار ایک کو دو کرتی ہے اور محبت کی تلوار دو کو ایک کر دیتی ہے۔


کتنے عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کا دکھ اپنے دل میں سمولیتے ہیں لیکن اپنے غم صرف اپنے رب ہی کو بتاتے ہیں۔



بڑے بڑے حوالے اور بات بات پر اپنے والد کا نام کمزور لوگ استعمال کرتے ہیں۔


ایک غدار کی وطن سے غداری سے لاکھوں شہیدوں کا خون رائیگاں جاتا ہے۔



زندگی کی تمام راہیں سیدھی نہیں ہوتیں۔


ساری عمر کی کمائی گنوا کر اگر ایمان باقی ہے تو آپ کا کچھ نقصان نہیں ہوا۔


وقت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ رکتا نہیں ہے۔



کسی شخصکے اخلاق اور عادات پر اس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک کہ اسے غصے میں نہ دیکھ لو۔


اے انسان صبح سویرے پرندوں کا تجھ سے جلدی جاگنا تیرے لئے باعث ندامت ہے۔



نیک دل لوگ گائے کی مانند ہیں جو گھاس کھا کر دودھ دیتی ہے اور گنہگار سانپ کی مانند ہوتے ہیں جو دودھ پی کر بھی ڈس لیتا ہے۔


جس شخص کو سال بھر کوئی تکلیف نہ پہنچے وہ سمجھ لے کہ میرا رب مجھ سے ناراض ہوگیا ہے۔


محبت دور کے لوگوں کو قریب اور نفرت قریب کے لوگوں کو دور کر دیتی ہے۔


اپنے دوست سے خالص ترین محبت کرو لیکن اسے اپنا راز نہ دو۔



دنیا ایک سانپ ہے جو چھونے میں نرم مگر اندر سے زہریلا ہے۔


اگر تم گناہ پر آمادہ ہو تو ایسا مقام تلاش کرو جہاں پر خدا نہ ہو۔


سچ کبھی بھی جھوٹ سے شکست نہیں کھاتا۔



About the author

160