بجلی کے کام میں استعمال ہونے والے اوزار پارٹ فور

Posted on at


دستی برما مشین ایک ایسی مشین ہوتی ہے جس سے کسی لکڑی میں سوراخ کیا جاتا ہے اسکے لیے مختلف قسم کے برمے استعمال کیے جاتے ہیں اس کے تمام حصے کو گریس کیا جانا چاہیے اس کے ہینڈل کو الٹ سمت میں چلایا جائے مشین کو جھٹکوں سے بچیا یا جائے



ہتھوڑا کیل کو ٹھوکنے کے کام آتا ہے بجلی کے کام میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا بال کی طرح کا ہوتا ہے اس کا حصہ گیند کی طرح کا ہوتا ے اس کا دستہ ڈھیلا نہیں ہونا چاہیے  اس پر کسی قسم کی کوئی گریس یا آئل نہیں لگا نا چاہیے اس کو زیادہ سخت لوہے پر استعمال نہں کیا جانا چاہیے



کاویہ کسی بھی سرکٹ پر ٹانکا لگانے کے کام آتا ہے یہ لکڑی کے دست اور کاپر کا بنا ہوتا ہے اس کے ساتھ ایک ایلمنٹ بھی جوڑا ہوتا ہے جب اس کو سپلائی دی جاتی تو کاپر کی پت گرم ہو جاتی ہے اس کی مدد سے ہم کسی بھی سرکٹ پر ٹنکا لگا سکتےہیں



بلو لیمپ ایک ایسا آلہ ہوتا ہے جس سے کسی کیبل کو سولڈنگ کر کے جوائنٹ کیا جا تا ہے اس کی مدد سے جوڑ کو گرم کیا جاتا ہے اس طرح تا ر کا جوائنٹ مضبوط ہو جاتا ہے جب بھی اس میں آگ لگائی جاِئے تو اس کا منہ کسی آدمی کی طرف نہ ہو اس سے انسانی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اس کو ہوا کا زیادہ پریشر نہ دیا جائے



یہ ایک ایسا آلہ ہوتا ہے اس سے کسی بھی چیز کا زاویہ چیک کیا جاتا ہے یہ خود ۹۰ کا ہوتا ہے یہ ایک دستے اور بلیڈ پر مشتمل ہوتا ہے اس کا بلیڈ اور دستہ ایک دوسرے سے ۹۰ کے زاویے پر ہوتے ہیں اس پر کسی قسم کی کوئی چوٹ نہ لگائی جائے 


 



About the author

160