ایک اچھے لائبریرین کا پہلا وصف یہ ہے کہ وہ فن کتاب داری سے پوری طرح واقف ہو . یہ ضروری ہے کہ اس نے اس فن کی باقائدہ تربیت حاصل کی ہو . ہما رے مدارس میں عموماً تربیت یافتہ لائبریرین کا تقرر نہیں کیا جاتا . البتہ کتابوں کی نگہداشت ا ور تقسیم کا فریضہ کسی استاد کے ذمے لگا دیا جاتا ہے . ایسی صورت میں صرف ایسی استاد کا انتخاب کیا جاۓ . جیسے واقعی کتابوں کی ترتیب دینے کے لیۓ مختلف نظاموں سے واقف ہونا لازمی ہے
لائبریرین کے لیے ذوق سے متصف ہونا ضروری ہے . اسے نہ صرف خود اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق ہو بلکہ وہ اس قابل ہوکہ دوسروں میں بھی مطالعہ کا شوق پیدا کرسکے . لائبریرین بہت اعلی ظرفی کا مالک ہونا چاہیے . وہ بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے کونسی کتاب کہاں رکھنی ہے اور کہاں رکھی ہوئی ہے . لائبریرین کی یاداشست اور حافظہ کمال ہوتا ہے . بسا اوقات لائبرری میں کوئی ایسا انسان ا جاتا ہے جو آداب سے واقف نہیں ہوتا اس پیار سے سمجھانا پڑتا ہے .
ہم سب جانتے ہیں کے لائبرری میں خاموشی سے مطالعہ کیا جاتا ہے .مگر کچھ لوگ خیال نہیں کرتے ہم کو دوسروں کا احساس ہونا چاہیے کے لوگ تنگ ہوتے ہیں . لائبرارین بہت معاملا فہم انسان ہوتا ہے . لائبرارین کے لیے سب سے اہم بات اصول پسندی ہوتی ہے .