لوگ عمران خان کو ایک بہادر انسان کہیں گے Posted on 05 September 2014 at 04:32 اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شکست کھا کر چلے بھی گئے تو لوگ ان کی بہادری کی تعریف کریں گے۔ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں جو باتیں کی جارہی ہیں وہ لوگوں کے دلوں میں اتر رہی ہیں،اگر آج عمران خان پسپا ہو کر واپس چلے بھی گئے تو لوگ عمران خان کو کہیں گے کہ تو ایک بہادر انسان ہے۔