مکس فروٹ آئسکریم

Posted on at



اجزا ۔۔۔۔۔۔


دودھ ایک کلو


ربڑی آدھا کلو


آم تین عدد


کیلے تین عدد


چپکع چھ عدد


اسٹرابیری چھ عدد


بادام ۲۵ گرام


پستے ۲۵ گرام


چینی حسب ذائقہ


سبز الائچی دو عدد


ترکیب ۔۔۔۔۔۔


تمام فروٹس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور دودھ میں شامل کریں۔ الائچیوں کو کھول کر ان کے دانے نکالیں اور دودھ میں شامل کردیں۔ اب اس میں چینی ملائیں اور آمیزہے کو بلینڈر میں پیس لیں۔ پھر دودھ اور فروٹس کے اس شیک کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب دودھ میں کئی بار ابال  آجائے اور یہ قدرے گاڑھا ہوجائے تو اس میں ربڑی شامل کریں اور مزید گاڑھا ہونے دیں۔


اس دوران برابر چمچہ چالاتے رہیں۔ گاڑھا ہونے پر آمیزے کو ایک سیدھے سانچے میں ڈالیں اور فریز کرنے کے لئے رکھ دیں۔ جب یہ جم جائے تو نکال کر بادام پستوں سے گارنش کریں۔ مزیدار مکس فروٹ آئس کریم تیار ہے کھانے کے لئے پیش کریں۔



About the author

160