(ٹوٹکے (حصہ اول

Posted on at


گھریلو استعمال کی مختلف اشیا سے داغ دھبے مٹانے کے لئے ایک اسپرے بوتل میں ایک حصہ برتن دھونے والا ڈٹرجنٹ اور دو حصے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں، میز، کچن کے سلیب، اوون یا قالین سے داغ دھبے صاف کرنے ہوں تو اس محلول کا اسپرے کریں اور پھر کپڑے سے صاف کرلیں۔



ٹماٹر دیر تک تازہ رکھنے کے لئے ان کے سروں پر موم لگا کر رکھ دیا جائے تو یہ خراب نہیں ہوتے۔



سلاد کو محفوظ رکھنے کے لئے اسے کاغذ کے لفافے میں رکھیں۔ پلاسٹک کے لفافوں میں رکھنے سے سلاد میں پھپھوندی لگ جاتی ہے۔



دیسی گھی میں سے بہت جلد کھٹی کھٹی سی بُو آنے لگتی ہے اس بُو کو دور کرنے کے لئے ایک کلو گھی میں دو کھانے کے چمچے آٹا ڈال کر پکائیں پھر چھان کر استعمال کریں۔ بُو بلکل ختم ہو جائے گی۔



ماتھے پر نکلنے والے باریک دانوں کو ختم کرنے کے لئے سنگترے کے چھلکے سکھا کر باریک پیس لیں۔ پھر ان میں درا سا پانی یا عرق گلاب ملائیں اور پیسٹ بناکر ماتھے پر لگائیں۔ چند روز کے استعمال سے باریک دانے بلکل ختم ہو جائیں گے۔



 



About the author

160