پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں

Posted on at


 

ہمارا ملک پاکستان موسموں کے لحاظ سے بہت ہی اچھا ہے کیونکہ یہان پر چار موسم ہوتے ہیں گرمی ، سردی ، بہار ، خزاں یہ موسم اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت ہے پچھلے چار پانچ میں پاکستان کے موسم میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اصل مین یہ تبدیلیاں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوئی ہین ان ۲۰۱۰ سے لے کر اب تک پاکستان میں برسات میں بہت زیادہ بارش ہونے لگی ہے جس سے سیلاب آچکے ہیں اور لوگوں کا کافی جانی و مالی نقصان ہو چکاہے

اس سال ۲۰۱۴ میں برسات کا موسم تقریبا ختم ہو چکا تھا کہ اچانک بارشوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا جس مین لگاتار تین یا چار دن بارش ہوتی رہی خاص کر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اور ان بارشوں کی وجہ سے ندی نالہ بھر کر بپھر گئے یعنی کے پنجاب مین بہنے والے دریاوں جیسا کہ  دریائے جہلم ، دریائے راوی ، اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا دریائے راوی جو کہ کافی عرصے سے خشک تھا اس میں انڈیا نے اپنا پانی چھوڑ دیا جسکی وجہ سے دریائے راوی میں سیلاب آگیا اور اس سے کافی دیہات اور کاشت کی ہوئی فصلین زیر آب آگئی اسطرح سیالکوٹ ، ملتان کے علاقوں مین سے گزرنے والے دریاوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے لوگون کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا

پاکستان مین ہر سال سیلاب سے بچاو کے لیے تدابیر کی جاتیں ہیں لیکن وہ ناکافی ہوتی ہے جیسا کہ ابھی جو سیلاب آئے حکومت پنجاب نے کروڑوں اربوں روپے لگا کر یہ تدابیر کی لیکن سب بے سود اس سال سیلاب کی وجہ سے جو جانی نقصان ہوا وہ تقریبا ۱۰۰ افراد سے زائد تھے حکومت پاکستان کو پورا سال ان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اگر یہ تیار رہے گے تو تب ہی ممکن ہے کہ یہ اپنے آپ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا سکے۔   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160