ورون نے'جڑواں'کے سیکوئل میں سلمان کی جگہ لے لی

Posted on at


سیکوئل بننے جارہا ہے، جس میں سلمان کی جگہ اب ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون اپنی رومانوی کامیڈی فلم کا سیکوئل بنانے کو تیار ہیں جس کی کاسٹ اور کہانی بلکل مختلف ہوگی۔

ڈیوڈ دھون نے اس فلم کے مرکزی کردار کےورون نے'جڑواں'کے سیکوئل میں سلمان کی جگہ لے لی لیے اپنے بیٹے اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرلیا ہے تاہم فلم کی بقیہ کاسٹ کا نام ابھی سامنے نہیں آیا۔

ورون دھون نے 2015 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بدلہ پور‘ میں بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا تھا، اب وہ پہلی مرتبہ آن اسکرین ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

وہ اس سے قبل اپنے والد کی بنائی ہوئی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ میں کام کرچکے ہیں، جو 2014 میں ریلیز ہوئی.

ورون دھون نے فلم کے حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی۔



About the author

160