(------تمنائے پرواز ----)

Posted on at


ذرا میرے دل کا مجھے راز دینا
اسی ساز میں اپنی آواز دینا
-
مجھے زندگی کا میری راز دینا
وہی پہلی نظروں کا اعجاز دینا
-
نئی ایک نغموں کی دنیا بسالوں
مجھے سوز دینا انہیں ساز دینا
-
کبھی جو ازال میں سنائی تھی پہلے
محبت بھری وہ آواز دینا
-
جو ہے شاخ سدرہ میرآ اشیانہ
تو پرواز شاہین و شہباز دینا
-
غضب ہے پھنسا کر کسی کو قفس میں
پھر اس کو تمنائے پرواز دینا
-
زمانے کی حیرت کو چمکانے والے
وہی آنئہ آئینہ ساز دینا
-
۔
یا حيّ یا قیوم.
۔.........---*---..........۔



About the author

160