آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Posted on at


 

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

کپتان مائیکل کلارک 47 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہوبارٹ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40ویں گروپ میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ کے بیلیریو اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے سودمند ثابت ہوا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 26ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز نہ ٹک سکا جب کہ بارش کے باعث کھیل کو کئی بار روکنا پڑا، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے میٹ میشن تھے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جوش ڈیوی 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز نے 3 جب کہ شین واٹسن، مچل جانسن اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 131 رنز کا آسان ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان مائیکل کلارک 47 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ ایرن فنچ 20 اور شین واٹسن 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے آئی این وارڈلا، روب ٹیلر اور جوش ڈیوی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بولنگ پر مچل اسٹارک کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

 
 


About the author

ahmed-khursheed

i need money ... thats why im doing this to share all .

Subscribe 0
160