خواتین کی با اختیاری کیا ہے؟خواتین کی با اختیاری کے بارے میں جانکاری

Posted on at

This post is also available in:

:جاسمین ڈیوس:


 





خواتین کی با اختیاری یا خواتین کو با اختیار بنانے کا تصور کچھ لوگوں کو بہت عجیب لگتا ہے۔


با اختیار بنانے۔۔۔ کی کئ تعریفیں ہیں لیکن جو میری پسندیدہ ہے  وہ یہ ہے۔


با اختیاری ۔،،،افراد یا گروہوں کو انکے مطلوبہ افعال یا نتائج حاصل کرنے کیلۓ انکے انتخاب یا انتخاب میں تبدیلی  اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کو کہتے ہیں ۔اور اس  میں یہ اشیاء بھی شامل ھیں جیسے کہ ان کو تعلیم تک رسایئ دینااور دوسرے کئ کام جو اس کی فیصلہ سازی میں شامل ہوتے ہیں ۔خواتین کو تعلیم ۔ووٹنگ ۔اور دیگر کئ اداروں سے دور رکھنے کی ایک بہت طویل تاریخ ہے۔اور یہ تاریخ دنیا کے کئ ممالک میں آج بھی جاری ھے۔


خواتین کی بااختیاری کا عمل انکو اپنے ارد گرد کی کمیونیٹیز کے انتخاب میں مدد کرنا  ھے۔یہ خواتین کو با اثر کرنے  میں بھی  مدد گار ہے۔چاھے یہ کہانی سنانے کے زریعے ہو یا ان کا اپنے خاندانوں کو کفالت کے زریعے یہ سب کے مواقع فراھم کرتا ہے۔


افغانستان جیسے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانا بہت اہم ہے۔جہاں کئ سالوں تک خواتین کو مواقع دینے کی مخالفت کی گئ۔۔افغان ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور اس جیسے پروگرام افغانستان میں عورتوں کیلۓ بہت اہم ہیں


افغانستان میں انٹرنیٹ سے ملحقہ کلاس رومز کا انعقد کے زریعے افغان ڈیولپمنٹ پراجیکٹ خواتین کو بااختیار بانے کیلۓہے،تا کہ وہ تعلیم حاصل کر سکیں اور تا کہ وہ سوشل میڈیا اور فلم بنانے کے بارے  میں جان سکیں اور یہ ان کو پیسے کمانے  میں بھی مدد کریگا، اور ساری دنیا سے رابطے میں رہنے  میں بھی  مدد کریگا۔ ان میں سے  کئ خواتین پہلی بار کیلۓ دنیا کو اپنی کہانیاں سنانے کیلۓ اشتراک کریں گی۔


یہ نا صرف انکو با اختیار کرنے میں مدد دیتا ہےبلکہ دنیا  کے لوگوں کو نئ ثقافتوں اور زندگی گزارنے ک طریقے بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔


تو اب کیوں خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کریں ؟


اس جمعہ کو خواتین کا بین الاقوامی دن ہے،ایک ایسا دن جب دنیا کے مختلف ثقافتوں اور ممالک سے خواتین یہ دن منانے کیلۓ اکٹھی ہوتی ہیں ۔دنیا بھر میں یہ دن خواتین کو بااختیار بنانے اور تشدد ختم کرنے کیلۓ وقف ھے،یہ خواتین کےمسائل اوران کے حل کی تلاش کو  تاجہ کا مرکز بنا رھا ھے،اور اس بارے  میں  مل کر کام کر رھے ہیں





خواتین کے اس علمی دن کے موقع پر میری آپ سے درخواست ہیکہ آپ خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں مزید جانیۓ۔مشہور فلم بنانے والوں کی فلمیں دیکھیں ،اپنی کمیونٹی میں خواتین کے لیکچرز میں جایۓ یا صرف آن لائںن ھو کر خواتین کے بارے میں دلچسپ  مضامین پڑھیں ۔خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں جاننا  نہ صرف آپ کیلۓ اچھا ہے بلکہ دنیا کی تمام خواتین کیلۓ اچھا ھے۔ 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160