خواتین کے حقوق اور سوشل میڈیا افغانستان میں کیسے اکٹھے مل کر کام کرتے ہیں؟

Posted on at

This post is also available in:

جاسمین ڈیوس 


فرانسسکو رُلی فلم اینکس پر میرے پسندیدہ لکھاریوں میں سے ایک ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ وہ اس کمپنی کے صدربھی ہیں۔ حال ہی میں اپنی ایک پوسٹ میں بلاگ کے ذریعے یہ بتایا کی کیسے اپنے خیالات کو آنلائن ڈالیں اور یہ کسطرح ہم سے زیادہ دوسرے لوگوں کی مدد کر سکتا ھے۔


وہ کہتے ہیں کہ۔۔ہر شخص کے پاس بتانے کیلۓایک کہانی ہوتی ھے اور اسکو دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کا ایک صحیح مقام اور ایک نقطہ نظر ہوتا ھے۔


ہر شخص دوسروں کو اہم چیزیں سکھا سکتا ھے۔ اور یہ اسکی زمہ داری ہوتی ھے کہ دوسروں کیاتھ اسکا اشتراک کریں تا کہ لوگوں کو ایک صحیح راہ دکھایئ جا سکے۔


اور جو لوگ دوسرون کیساتھ اشتراک نہیں کرتے ، لکھتے نہیں ، دلچسپ فلم اور ویڈیو نہیں بناتے وہ اپنے آپ سے مواقع دور کرتے ہیں۔ 



وہ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کیسے ہم آنلائن ہو کر لمحہ بہ لمحہ سیکھتے ہیں اور یہ غیر معمولی طور پر موثر اور ایک سے زیادہ کئ لوگوں کیلۓ فائدہ مند ھے۔وہ فلم اینکس کی افغانستان کی ٹیم کی مثال دیتے ہیں ۔ یہ افغانستان میں خواتین کو فلم اینکس پر بلاگ لکھنے کا کہتے ہیں ۔وہ اس سے نہ صرف پیسے کماتی ہیں بلکہ اپنی معاشی حالت میں استحکام لا سکتی ہیں ۔  اور صرف یہی نہیں بلکہ کئ ملین لوگوں سے رابطوں میں رہتی ہیں۔


وہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ جب آپ اپنے نظریات کو آنلائن پوسٹ کرتے ہیں تو اس  سے لوگ آپ کو بہتر طریقے سے جان لیتے ہیں اور آپ کی کہانی میں اور بھی دلشسپی لیتے ہیں ۔


فرانسسکو اس  بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ چھوٹے اور بڑے دونوں پیمانوں پر کام کرتا ھے۔جب افغانستان میں کئ مختلف خواتین بلاگ لکھتی ہیں تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کی کہانیں سننے کو ملتی ہیں



افغانستان میں تعلیم سادہ کلاس رومز کے سیٹ اپ سے باہر نکل رھا ھے۔اور اس بارے میں افغان ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا شکریہ۔


اب ساری دنیا میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔افغانستان میں سکولوں میں اور دنیا بھر میں دوسرے لوگ اس بارے میں پڑھتے ہیں ۔


افغان خواتین کو سوشل میڈیا سے تقویت مل سکتی ھے جیسے جیسے لوگ ین کی صورتحال سے واقف ہوںگے تو ان میں ان کی مدد کرنے کا جذبہ جاگے گا۔ اور اس  کے ساتھ خواتین کو خود انحصاری ہونے کا احساس بھی ملتا ھے۔اور یہ سب بلاگنگ اور آنلائن تقسیم کیساتھ ساتھ  آتا ھے۔


آپ اپنے آپ کو ڈیجیٹل کر کے بہت آسانی سے انٹرنیٹ کے زریعے پیسے کما سکتے ہیں ۔


مختلف پلیٹ فارمز پر آپ بلاگنگ کے زریعے نہ صرف آپ پیسے کماتے ہیں بلکہ یہ کام میں شفافیت اور عظیم اخلاقیت پیدا کرتا ہے،


فرانسسکو کا کہنا ہیکہ میں انفرادی طور پر ان لوگوں پر انحصار کرتا ہوں جو شفاف اور پُر اخلاق طور پر اپنے  مضامین شائع کرتے ہیں اور پیشہ ورانہ طور پر ویڈیوز کے زریعے ایک تعمیری اور منافع بخش  کام کیلۓ بات چیت کرتے ہیں ۔


یہا ں تک کہ میں امریکہ اور یورپ میں ان لوگوں کے ساتھ سیاست اور معیشت پر تبادلہ خیال  کر کے وقت برباد نہیں کرتا  جو اپنے خیالات کو شائع نہیں کرتے۔


بات چیت ایک آسان کام ہے مگر احتساب کیلۓ خیالات اور منصوبوں کے بارے میں لکھنا ضروری ھےاور اسکیلۓ ادایئگی بھی ہوتی ہے، یا اسک نتائج سے ہم سبق سیکھتے ہیں۔


افغانستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات چیت میں ملوث ہونے کا مطلب یہ ہیکہ اپنے خیالات کو آنلائن کرنا۔


 بلاگز کی کراس پروموشن کے زریعے ہم اپنے نیٹورک کو بڑھا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو اور نمایاں بھی کرسکتے ہیں ۔انٹرنیٹ کی عالمی نوعیت کی وجہ سے سوشل میڈیا کے زریعے افغانستان میں خواتین کے حقوق کو با آسانی فروغ دیا جا سکتاھے۔


اگر آپ نے ابھی تک فرانسسکو کے بلاگز کو نہیں پڑھا تو میں آپ سے اصرار کرتا ہوں کہ آپ ان بلاگز پر جایئں ۔ 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160