نوجوان نسل کی خواہشیں

Posted on at


جب بھی  کوئی لڑکا یا لڑکی اپنی جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھتا ھے تو اسی کے ساتھ ہی ہر جوان لڑکے اور لڑکی کے دماغ میں مختلف خواہشیں ابھرتی ھیں۔سب سے پہلے ہر جوان کی خواہش یہ ھوتی ھے کہ وہ ھر کسی بلند،صاحب طاقت، اور غیرت مند ہو۔

ایک لڑکے کی جوانی کے مرحلے میں نئے اور خود سر کام اس کے دماغ میں گھومتے ھیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس کی زندگی اچھی ہو اور اچھی زندگی گزارنے کے لیے اچھی بیوی ہو۔ اور ایک جوان لڑکی کے دماغ میں ےہ ہوتا ھے کہ اس کی اچھی زندگی اور اچھا شوہر ہو۔

بعض اوقات کچھ جوان اپنی جوانی میں بری مجلس کا شکار ہو جاتے ھیں۔ اور اسی دوران وہ برے راستوں کی پیروی کرنا شروع کر دیتے ھیں۔ اور ہر برا کام کرنا شروع کر دیتے ھیں۔ وہ سمجھتا ھے کہ وہ اچھے کام کر رہا ھے۔ اور اس دوران جب بھی کوئی اچھا انسان اس پر ہمدردی کر کے اس کو نصیحت کرتا ھے تو وہ جوان آدمی اس انسان سے دور رہنے لگتا ھے یا اس انسان کو بڑے غرور سے جواب دیتا ہے کہ "جاؤ اپنا کا کرو ،تمھارا میرے کام سے کیا لینا دینا ہے، جاؤ اپنا راستہ ناپو"۔ اور یہ کام جوان طبقے کے لیے بہت برا ھے۔

اس کے باوجود اس نوجوان طبقے کے پاس یہ موقع ہوتا ھے کہ وہ اچھے لوگوں سے تعلقات بنا لے۔ اور اپنے برے کاموں سے توبہ کر لے۔ پھر اس نوجوان میں ایک نئی سوچ و فکر پیدا ہو گی۔ اور یہ سوچ و فکر دو چیزوں سے خالی نہیں ہو گی۔ ایک یہ کہ یہ نوجوان طبقہ برے کام چھوڑ کر اچھے کام شروع کر دے گا۔ یا اپنے آپ کو شریعت کے مطابق ڈھال لے گا۔ یہ کام نوجوان طبقے کے لیے بہت اچھا ھے۔ اور دوسری یہ کہ اپنی زندگی کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ یہ جوان طبقہ مزہبی فرائض، اخلاقی فرائض، صلہ رحمی، اور حقوق العباد اور حقوق اللہ کے لیے متوجہ ہو جائے۔ یہ طبقہ اچھے لوگوں کے طبقے میں شمار ہوتا ھے۔

میرے خیال میں ہر نوجوان کی خواہش یہ ہونی چاہیے کہ اسے اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل ہو۔ تعلیم کے علاوہ اس نوجوان کی کوئی اور خواہش نہیں ھونی چاہیے ۔اس طرح یہ نوجوان طبقہ اس قابل ہو جائے گا کہ نئی آنے والی نسل کے لیے تجربے کی بنیاد پر مشعل راہ بنیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160