سائنس کے کرشمے

Posted on at


 


سائنس نے دنیا میں زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے پچھلی چار،پانچ دہائیوں میں سائنس کی دنیا میں بہت بڑے اقدامات اٹھاے گئے سائنس کے کرشموں کا اندازہ اسکی ایجادات،اور دریافت کی گئی حیران کن چیزوں سے لگایا جا سکتا ہے انسانی زندگی پر سائنس کے کرشموں کا بہت بڑا اثر ہے



سائنس نے توانائی،زراعت ،طب ،ہتھیاروں،خلا ،مواصلات، ٹرانسپورٹ اور کمپیوٹروغیرہ کی دنیا میں انقلاب برپا کیا ہوا ہے سائنس کی مدد سے پوری دنیا کی قومیں ایک دوسرے کے نزدیک آ گئ ہیں ایک دوسرے سے روابط میں بہت بہتری آئی ہے جس سے پوری دنیا نے ایک گلوبل گاوں کی شکل اختیار کر لی ہے اس نے انسان کی تعلیم کی جستجو،دریافت اور ایجادات کو لا محدود کر دیا ہے



سائنس کی مددسے  قدرت کے رازوں کو سمجھنے اور حل کرنے میں مدد ملی ہے یہ اسلیے کہ علم کا دائرہ کافی وسیع اور لامحدود ہو گیا ہےسائنس نے انسان کی زندگی کو آرام دہ اورکافی آسان بنا دیا ہے اس نے کافی خوابوں کو سچ کر دکھایا جیسا کہ انسان کو چاند پرپہنچنے اور دوسرے سیاروں پر جانے کو آسان بنادیاسائنس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی،فیکس، ای میل ،ویڈیوکال اور موبائل کو عام کر دیا ہے



ایٹمی توانائی کی دریافت اور اسکا توانائی میں استعمال جدید سائنس کا عظیم کرشمہ ہےسائنس ایک علم ہے اور علم طاقت ہے اب ہر انسان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس طاقت کا استعمال فائدہ کے لیے کیا جاے یا کسی کو تباہ کرنے کے لیے



سائنس نے طب کے شعبے میں بھی بہت ترقی کی ہے اس سے کئ متعدد  بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے اور دل کا ٹرانسپلانٹ کرنا سائنس ہی کا کرشمہ ہے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160