مہنگائی کی وجہ

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے ملک پاکستان کو ہر قسم کی دولت سے نوازاہے اس خطے میں خوبصورت مناظر پہاڑی سلسلے، میدان صحرا، دریا اور ساحل سمندر کے ساتھ ساتھ عظیم بندرگاہیں عنایت فرمائی ہیں۔ اس کے علاوہ اس مٹی میں اتنی قیمتی معدنیات چپھی ہوئی ہیں۔ جنہیں ہم نکال کر ملک قوم کو خوشحال بناسکتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کو خود کفیل بناسکتے ہیں۔ اور مہنگائی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔


آج کے دور میں مہنگائی کی بڑی وجہ سیاستدان ہیں۔جو کہ مہنگائی کے پہاڑ کو کم کرنے کی بجائے اسے عروج پر لے جانے کا سبب بن رہے ہیں۔ جس سے ایک عام آدمی کا زندگی گزارنا دشوار ہو کر رہ گیا ہے۔ حکمران ملک کا تمام سرمایہ لے کر بیرون ممالک اپنی تجارت اور کاروبارکیلئے دے دیتے ہیں۔ جبکہ عوام پر ٹیکس لاگو کرکے اسے مہنگائی کے پہاڑ میں دفن کیے جارہے ہیں۔


امیر لوگ اور سیاستدانوں نے اپنے تمام اثاثے بیرون ملک بچا کر رکھے ہوئے ہیں۔ تاکہ افتدار سے فارغ ہونے کے بعد اُن کے کام آسکیں۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی ایک وقت کا کھانا بڑی مشکل سے کھاتا ہے۔ جبکہ امیر آدمی تمام قسم کی آسائشوں اور سہولیات کے مزے لوٹ رہا ہے۔



 غریب بے چارہ بے بس ہوکر اپنی جان کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کر دیتا ہے۔ اور ہماری معصوم بہنیں اور بھائی سڑکوں پر ہاتھ پھیلائے نظر آتے ہیں۔ یہ دراصل مہنگائی ہی کی وجہ سے ہے۔ جس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے۔ ہر آئے دن حکومت عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے غربت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔



 



160