(شلجم سے چور کی "دھلائی" (ہسپانیہ میں سنسنی خیز میلہ

Posted on at


گزشتہ دنوں ہسپانوی علاقے پائرنل میں شلجموں سے شیطان کی دھلائی کا انوکھا میلہ منایا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہسپانیا کے مضافاتی علاقے پائرنل کے باشندے ہر سال اس شلجم کے میلے میں شوق سے شرکت کرتے ہیں اور سال بھر اس دلچسپ اور سنسنی خیز میلے کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس میلے میں پندرہ ہزار سے زائد شلجم استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ فیسٹول بل فائیٹنگ اور ٹومیٹو فیسٹولز کے بعد سب سے زیادہ دلچسپ فیسٹول ہے جس میں شلجم کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والے اس میلے میں ہزاروں ہسپانوی شہریوں نے حصہ لیا اس میلے کے آغاز سے شیطان کا روپ دھارنے والے شخص کا چناؤ قرعہ اندازی سے کیا جاتا ہے۔ جس کا نام اس قرعہ اندازی میں نکلتا ہے سب لوگ اسے مل کر سجاتے ہیں یعنی جوکر جیسا لباس اسے پہنا دیا جاتا ہے اور سینگ والا خول اس کے سر پر لگا دیا جاتا ہے۔

جیسے ہی میلے کا آغاز ہوتا ہے تو سب کے سب نعرے لگاتے ہیں اور وہ شخص جو شیطان کا روپ دھار لیتا ہے دوڑ پڑتا ہے اور لوگ اس پر شلجم برسانا شروع کر دیتے ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا ہدف وہ شیطانی لباس والا بت ہوتا ہے مگر اس میں ہر ایک محتاط دکھائی دیتا ہے کیونکہ سب کے سب لوگ اس پر ایک ساتھ ہی شلجم برساتے ہیں اس دوران حملہ آور نشانہ بنتے ہیں۔ لیکن وہ شخص پائرنل کی گلی کوچوں میں پناہ لینے کے لیے ادھر سے ادھر فرار ہوتا رہتا ہے لیکن وہ جس کے سامنے جاتا ہے وہی اس کا دشمن نکلتا ہے بالآخر وہ تھک ہار کر ایک دیوار کے سامنے کھڑا ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے اور لوگ شلجموں سے اس کی دھلائی کر کے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق اس میلے کے آغاز کا بنیادی نظریہ پالتو جانور کے چرانے والے شخص کو سزا دینا ہے۔ جانوروں کے چرانے والوں کو اس سزا کا آغاز امریکن انڈین نے کیا تھا۔ ہسپانوی شہری اس نظریے کے تحت دیہاتوں میں جانوروں کی چوری کی روک تھام کے لیے ہر سال یہ فیسٹول مناتے ہیں جبکہ یونان میں بھی پالتو جانور چوری کرنے والے کو سزا دینے کی ایسی روایت قائم ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سپین میں ہونے والے اس فیسٹول میں اب تک متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ہجوم کی وجہ سے گر کر معزور بھی ہو چکے ہیں اس کے باوجود ہسپانوی باشندے ہر سال اس میلے میں شوق و زوق سے شرکت کرتے ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160