تعلیم

Posted on at


تعلیم حاصل کرنا آج کے دور کا سب سے اہم مئسلہ ہے۔ ہروہ ملک جو ترقی کی طرف گامزن ہے اُس کا سب سے بڑا ہتیھار تعلم ہے۔ ایجوکیٹڈ لوگوں کے بغیر کسی ملک کا ترقی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آج کل تعلیم کے مختلف شعبے بن گئے ہیں۔

 

جس طرح لوگ پہلے زمانے میں زندگی گزارا کرتے تھے وہ اصول کے اوپر مبنی ہوتی تھی۔ جس طرح تعلیم معاشرے میں عام ہوتی گئی اُسی طرح اُس کے استعمالات بھی غلط ہونا شروع ہوگئےہیں۔ پڑھے لکھے کو اَن پر پر فوقیت دی جانے لگی ہے۔ اور آج دنیا کا 55٪ حصہ پڑھا لکھا مانا جاتا ہے۔ ہر شعبے میں ترقی پہلے اُس شعبے کے بارے میں علم حاصل کرنا پھر اُس کو ترتیب دینا اور آخر میں اُس کے مشاھدات کرنے سے ملتی ہے۔

 

اسلام میں بھی علم حاصل کرنے پر بہت زور دیا گیا ہے۔ چاہے وہ دینی ہو یا دنیاوی۔ حدیث باری تعالی ہے کہ  " علم کی طالب ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے"  اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کا حکم نہ صرف مرد پر ہے بلکہ عورت پر بھی فرض ہے۔ اسی طرح ایک اور حدیث میں بڑی خوبصورتی سے اِس کو بیان کیا گیا ہے کہ " ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو"

 

ھد دیث باری تعالی ہے" علم حاصل کرو چاہے اِس کے لیے تمہیں چین کیوں نہ جانے پڑے"  اِس فقرے میں بڑی خوبصورت انداز سے تعلیم کی اہمیت کو ایک چھوٹے سے فقرے میں بیان کر دیا ہے۔

 

 

 



About the author

160