پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں امن کی تمنا

Posted on at


 

پاکستان اور بھارت کے عوام کی اکثریت دونوں ملکوں میں امن کے خواہاں ہیں اور یہ ان دونوں ملکوں کی عوام کی تمنا ہے کہ کشیدگی کا ماحول ختم ہو اور اچھے ہمسایوں کی طرح رہ سکیں لیکن اس شدید خواہش کے باوجود امن کی اس رہ میں مسلسل روکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں سب سے بڑا مسئلہ جسکی وجہ سے ہمارے تعلقات ہیں وہ مسئلہ کشمیر ہے اسکا کوئی مناسب حل نکالا جائے یا پھر میری ناقص رائے کے مطابق دونوں ممالک کشمیر سے اپنی اپنی فوجیں نکال لین اور کشمیر کو کشمیریوں کے لیے چھوڑدیا جائے کشمیر کی وجہ سے دونوں ممالک کئی بار جنگ ہو چکی ہے  اگر یہ دونوں ممالک کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے دیں تو اس مسئلہ کا مناسب حل نکل سکتا ہے

اگر یہ مسئلہ حل ہو جا ئے تو دونوں ملکوں میں تعاون کی بہت سی راہیں کھل سکتیں ہیں بہت سے لوگوں کی طرح میری بھی یہ خواہش ہے کہ ہندوہستان اور پاکستان دونوں میں امریکہ اور کینڈا کی طرح کے تعلقات ہوں اور لوگ ایک دوسرے کے یہان بلا روک ٹوک جا سکیں

پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں دونون کی سرحدیں ملتی ہیں ریل اور سڑک کے زریعے آمدورفت کافی پہلے سے موجود ہے اس کی وجہ سے دونوں مملک مین تجارت کے لیےبھی وسیع امکانات موجود ہیں اور دونوں ممالک آپس کی تجارت سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں اس کھلی تجارت کی وجہ سے دونوں ممالک کی عوام کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور اشیا کی قیمتوں میں بھی بہت کمی واقع ہو سکتی ہے سرحدیں ملحق ہو نے کی وجہ سے سامان تجارت بہت کم وقت میں آسانی کے ساتھ ایک سے دوسرے ملک پہنچایا جاسکتا ہے

تعلیمی میدان میں بھی دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے تعاون مین بہت کچھ کیا جا سکتا ہے تدریسی کتب دونون طرف سے منگوائی جا سکتیں ہے سیاحت کی وجہ سے بھی دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع مل سکتا ہے اور اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا

پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو یکسو ہو کر امن اور چین کی زندگی گزارنی چاہیے۔     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160