اساتذہ کی زمہداری

Posted on at


 

استاد صرف بچوں طالب علموں کا ہی معلم نہیں ہوتا بلکہ وہ معلم قوم اور معمار ملت بھی ہوتا ہے قوموں کے عروج اور زوال اور ملکوں کی تعمیر و ترقی کا راز استاد کی کاوشوں میں مضمر ہوتا ہے ملک و ملت کے مقدر کی باگیں استاد کے ہاتھ میں ہوتی ہےکسی قوم کے استاد اگر احساس زمھداری سے سرشار ہوں اور اپنے فرائض پر کار بند ہو اور تعمیر ملت کے تقا ضوں پر عمل پیرا ہوں تو اس قوم کے عروج و ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اسکے برعکس اگر اساتذہ ہی اپنی زمھداریوں سے غافل ، فرائض سے غفلت برتنے والے اور ملک اور قوم کی ضروریات سی نا واقف ہوں تو اس قوم کو زوال کے گڑھے میں گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اگر استاد ہی کو تعمیر ملت کا جزبہ نہیں ہوگا تو طلبہ تک کیسے اس جذبے کو منتقل کرے گا

معاشرے میں استاد کی اہمیت کے پیش نظر حضرت محمدنے خود کو معلم قرار دیتے ہوئےفرمایا (مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے ) مگر کیسا معلم، مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے اور یوں حصول علم کو ہر مسلمان مرد و زن کا فریضہ قرار دیا اور ابلاغ علم کو کار انبیا قرار دیا تعلیم اسی وقت تعمیر ملت ہو سکتی ہے جب تعلیم کو کار انبیا سمجھا جائے

آج اگر ہماری قوم کے اساتذہ یہ طے کرلین کہ وہ استاد کے مقام کا پورا حق ادا کریں اور تعلیم کو تعمیر ملت کا مشن سمجھے اور استاد اپنی ذمہداریوں کو دل سے نبھایئں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت تھوڑے عر صے میں قوم کی کایا پلٹ سکتی ہے اور ملک وملت کی تعمیر کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے

مسلمان ملت اس وقت پوری دنیا میں کسمپسری کی زندگی بسر کررہی ہے جتنے بھی مسلماں ممالک الجزائر، فلسطین، بوسنیا ، پاکستان، افغانستان وغیرہ ہیں ان ممالک کے مسلمانوں پر بدترین قسم کا ظلم ہو رہا ہے اور مسلمان اتنی بڑی تعداد میں ہوتے ہوئے بھی ظالم کا ہاتھ نہیں روک سکتے یہ اسلیے کہ جو قوم فرض کو فرض جانتے ہوئے ادا نہ کرے اور حق کو حق جانتے ہوئے اس سے انحراف کرے اور باطل کو باطل سمجھتے ہو ئے اس کی پیروی کرے تو اس میں کبھی یہ طاقت پیدانہیں ہوسکتی کہ وہ اپنہ قوم وملت کو بچانے کے لیے کچھ کر سکے

اسکا علاج فکری غلامی سے آزادی حاصل کرنا ہے اور ہمارے پیارے معلم حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان قوم تعمیر وترقی ملت اور اس دنیا میں اپنا مقام حاصل کر سکتی ہے ۔     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160