سائنس کے کرشمے

Posted on at


 

انسان کو اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے کیونکہ اُسے علم جیسی نعمت سے نوازا گیا ہے۔ سائنس بھی علم کا ہی ایک شعبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین دماغ سے نوازا ہے۔ وہ اسِ دماغ کی صلاحیت سے دن بہ دن مختلف شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ علم اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ جو ہر ایک انسان کو اللہ نے عطا کی ہے۔ یہ بندے پر خود لاگو ہے کہ وہ اپنے اسِ علم کو جو اللہ کی طرف سے عطا کیا گیا ہے اُسے کیسے استعمال کرتا ہے۔ انسان نے اپنے اسِ دماغ سے سائنس کے شعبے میں اسِ قدر ترقی کر لی ہے کہ ہمیں سوچ کہ بھی حیرت ہوتی ہے۔

 

انسان کی یہ دن بہ دن ترقی سائنس کی ہی مرہونِ منت ہے۔ آج انسان نے سائنس کے شعبے میں اسِ قدر ترقی کر لی ہے کہ اُس نے ایسی مشینیں بنا دی ہیں کہ جو خود انسان سے باتیں کرتی ہیں۔ سائنس کی بدولت ہمارے روز مرہ کی استعمال کی چیزیں مثال کے طور پر موٹر سائکل، گاڑی،رکشہ، ہوائی جہاز،کمپیوٹر، دوربین، خوردبین، ریل گاڑی، بحری جہاز اور بہت سی ایسی چیزیں جس نے انسان کی زندگی میں آسانی پیدا کردی ہیں یہ سب سائنس کی ہی مرہونِ منت ہے۔

 

سائنس کی سب سے بڑی اور حیرت کن ایجاد جس نے دنیا کو حیران کردیا وہ ہے ربوٹ جو کہ انسان کے ہاتھوں کا بنایا ہوا ہے اور انسان کے کہنے پر ہی کام کرتا ہے۔ پر اُس کے اور انسان کے کام کرنے میں کوئی فرق نہی فرق صرف اتنا ہے کہ وہ انسان کے دماغ کے مطابق کام کرتا ہے اُس کا اپنا دماغ نہیں ہوتا۔ سائنس کی ترقی نے آج انسان کو چاند پر بھی اپنا قدم رکھوا دیا ہے۔

 

 



About the author

160