حق بخشش

Posted on at


  حق بخشش ایک ایسا لفظ جس کے بارے میں ٦ کروڑ پاکستانی بھی نہی جانتے. یہ ایک ایسی رسم ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ  کے بہت سے دیہی علاقوں میں ادا کی جاتی ہے . اس رسم کے مطابق لڑکی کی زبردستی الله کی مقدس کتاب قرآن پاک سے نکاح کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنی پوری زندگی اک کیتھولک نن کی طرح گزار دیتی ہے  . بہت سے پاکستانیوں کے مطابق یہ رسم کب کی ختم ہو گی ہے پر ٢٠١١ کے عوامی سروے میں اک حیرت انگیز انکشاف ہوا سروے کے مطابق آج کی وطن عزیز میں خاص طور پر سندھ میں ١٠ ہزار قرآن کیدلہنیں پائی جاتی ہے



یہ رسم دنیا میں کب شروع ہوئی کوئی نہیں جانتا پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک جیسے بھارت پاکستان افغانستان میں لڑکیوں کو بھوج  سمجا جاتا ہے وہاں پر اس طرح قرآن سے نکاح کر کے ہمشہ کے لئے گھر میں کیوں بیٹھا دیا جاتا ہے  .


اس سوال کے بہت سے جواب ہے کچھ لوگ کہتے ہے کہ  لڑکی کی عمر کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا جتنے منہ اتنی باتیں پر اصل مقصد اس گھٹیا رسم کا یہ ہے کے اسلام نے جو لڑکی کو وارثت میں  حصہ دیا ہے وہ گھر میں رہے اور اسی دولت کی لالچ میں وہ ایک معصوم کے جذبات   کو کچل کے رکھ دیتے ہے اور اسے جانوروں سے بھی بری زندگی گزرنے پی مجبور کر دیا جاتا ہے 



دنیا زیداہ تر ایسے واقعات کے بارے میں جان نہیں پاتی کیوں کہ لڑکی کہ خاندان ایسی لڑکیوں کو دنیا سے چھپا کے رکھتی ہے اتنا کے پڑوسیوں  کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ لڑکی کہا ہے ور اس کے ساتھ کیا ہوا پر ٢٠١٠ میں دنیا کے سامنے انے والے اس واقعہ نے میڈیا میں ہلچل مچا دی  . ٢٠١٠ میں اک نوجوان جوڑے نے پریس کانفرنس کی جس میں اس نے حکومت اور سپریم کورٹ سے حفاظت مانگی لڑکی کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے رات کو اس کے کمرے میں باپ اور بھی ہے اور ساتھ میں اک قرآن پاک لیے اور مجے کہا کہ آج سے یہ ہی تمہارے شوہر ہے تماری شادی ہم نے قرآن سے کر دی ہے مجھے اس وقت کچھ نہیں سوجا اور میں گھر سے بھاگ آی اور مجے اب حفاظت چاہیے 



 


البتہ پاکستان نے اس رسم کے خلاف ٧ سال کی قید کا قانون بنایا ہے اور کہی ادارے ملک میں اس رسم کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہے پر نہ جانے ملک میں روز کتنی لڑکیاں پاک بیویاں بنتی ہے اور ایسے نہ جانے کتنے واقعات ہے جو اس ملک میں روز ہوتے ہے پر عوامی سطح پر نہیں ابرتے اور ان لڑکیوں کی سسکیاں وقت کی ریت میں کہی گم ہو کر رہ جاتی ہے





About the author

160