فلم انیکس میں ایک بہترین بلاگ کیسے لکھا جاۓ۔؟

Posted on at


جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں فلم انیکس کے ممبران تیزی کیساتھ بڑھ رھے ہیں اور روز بروز یہ ممبران فلم انیکس میں نئی نئی چیزیں سیکھ رھے ہیں ۔ اور نۓ آنیوالے تمام ممبران اس کوشش میں ھوتے ہیں کہ وہ کسطرح بہت جلد اپنا بز سکور تیزی سے بلندی پر لے جائیں تا کہ ان کی روزانہ کی آمدنی میں اضافہ ہو اور وہ زیادہ کما سکیں ۔



 اور پاکستان میں آجکل کافی سارے لوگ بلاگز لکھ رھے ہیں مگر عمومی طور پر کافی سارے لوگوں کو اس بات کا پتا نہیں کہ وہ کیسا بلاگ لکھیں  جسکا ان کو فائدہ ہو اور زیادہ ترممبران نقل کرکے بلاگز اپلوڈ کرتے ہیں جسکا انکو فائدے کے بجاۓ نقصان ہو جاتا ہے اس لۓ میں نے سوچا کہ ایسے تمام ممبران جو بلاگ لکھنے کے بارے میں مدد چاھتے ہیں انکے لیۓ ایک بلاگ لکھوں جس میں ان کو بتا سکوں کہ ایک اچھا بلاگ کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاھیۓ۔



 اچھا بلاگ لکھنے کے اہم اصول۔


بلاگ کا اصل ہونا سب  سے ضروری اور اہم نقطہ ہے۔فلم انیکس کے کافی سارے ممبران اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کا بلاگ چیک کیا جاتا ھے اور انکے بلاگز کو0 سے لیکر 5 تک  نمبرز دیۓ جاتے ہیں۔اس لیۓ ضروری ہیکہ آپکا  بلاگ آپ کا  اپنا لکھا  ھوا ہو اور اصل ہو یعنی کسی جگہ سے نقل نہ کیا  گیا ہو ۔اگر آپ کے بلاگ  کی چیکنگ کے دوران یہ پتا چل جاۓ کہ یہ بلاگ یا اس بلاگ کا کچھ حصہ چاھے وہ ایک لائن ہی ہو اگر آپ نے نقل کیا ھے تو اس کو وہ نقل شدہ قرار دیتے ہیں ۔ اور اگر آپ بار بار نقل کیۓ گۓ بلاگ اپلوڈ کریں گے تو  جرمانے کی صورت میں آپ کا بز سکور آدھا اور آپ کی آمدنی کو بھی نصف کیا جاسکتا ھے اور اگر آپ  پھر بھی نقل کیا گیا بلاگ اپلوڈ کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کو بند بھی کیا جاسکتا ھے۔اس لیۓنقل سے گریز کریں ۔


اپنے بلاگ پر اچھے نمبر لینے کیلۓ یہ ضروری ہیکہ آپ کے بلاگ  میں آپ کے لکھے گۓ مضمون سے متعلق ۳  س۴ تصاویر ہوں ۔یا فلم انیکس میں موجود کسی فلم کا لنک ہو جو کہ آپ کے مضمون سے متعلق ہو۔


اپنے بلاگ میں لنک دیکر اس کی اہمیت کو اور بھی زیادہ کیا جاسکتا ھے اور کم از کم ۳ لنک بھی دیں۔


مخصوص یا اہم الفاظ کو بولڈ(موٹا)  کریں اور انکو انڈر لائن کریں ۔


اپنے بلاگ کے اہم الفاظ کو ٹیگز میں لکھیں تا کہ آپ کے بلاگ کو انٹرنیٹ پر آسانی سے تلاش کیا جاسکے


اور جب آپ کا  بلاگ کامیابی سے اپلوڈ ھو جاۓ تو بز سکور میں اضافے کیلۓ یہ ضروری ہیکہ آپ کے بلاگ کی شئیرنگ ہو دوسرے لوگ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور آپ کے بلاگ کو اپنے سماجی رابطوں کی سائیٹس پر شئیر کریں۔



یہ تمام عوامل ایک اچھے بز سکور کیلۓ انتہائی ضروری ہیں


فلم انیکس کے بارے میں مزید جاننے کیلۓ مجھے سبسکرائیب کریں اور میرے مزید بلاگز پڑہیں۔



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160