رحم دلی

Posted on at


رحم دلی یعنی اللہ کی مخلوق سے نرمی اور محبت سے پیش آنا اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر رحم کرتا ہے اور اپنی مخلوق سے بھی یہی تقاضا کرتا ہے کہ وہ رحم دلی اختیار کریں نبی کریمﷺ ایک اعلیٰ نمونہ تھے اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر بہت رحم فرماتے تھے آپﷺ اپنی ذات کی طرف کبھی کسی سے بدلہ نہ لیتے۔آپﷺ کا فرمان ہے کہ ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے۔



 اس لیے اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین شخص وہ ہے جو اس کے کنبے کے ساتھ احسان کرے آپﷺ اپنے دشمنوں کو ہمشہ معاف کر دیا کرتے تھے حضرت محمدﷺ اپنے دشمنوں کو ہمشہ معاف کر دیا تھے حضرت محمدﷺ کا فرمان ہے تم زمین والوں پر رحم کروا آسمان والا تم پر رحم کرے گا جب کوئی نیا پھل آتا تو آپﷺ سب سے پہلے مجلس میں موجود بچوں کو دیتے۔



بچوں کو سواری پر بیٹھا لیتے ان سے پیار کرتے اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اے(حبیب اکرمﷺ) ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ایک بار ایک شخص نے چڑیا کے بچے اُٹھا لیے چڑیا پریشانی کے عالم میں ان کے سر کے گرد چکر کاٹنے لگی آپﷺ نے چڑیا کی پریشانی کا علم ہوا تو فوراً اس صحابی کو ہدایت کی کہ چڑیا کے بچے اس کے گھونسلے میں واپس رکھ دیں آپﷺ کے صحابہ آپﷺ سے تربیت یافتہ تھے ہمشہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے غزوات سے واپسی پر مال دار صحابہ اپنے حصے کا مال غنیمت غریب اور کمزور صحابہ اکرام کو دے دیتے۔



رحم دلی سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمدﷺ کی قربت حاصل ہوتی ہے اور معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے اور معاشرے میں خوش حالی آتی ہے۔رحم دل انسان کی دنیا میں بھی عزت کی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی اسے مقبولیت حاصل ہو تی ہے۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160