نو سال کے پاکستانی بچے نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

Posted on at


کچھ لوگوں کے خیال میں پاکستان پسماندہ اور کاہل لوگوں کی سرزمین ہے جبکہ اُن لوگوں کی بات کو صرف نو سال کے بچے راۓحارث منظور نے غلط ثابت کر دیا ہے۔ راولپنڈی کے رہائشی راۓ حارث منظور نے کیمبرج یونیورسٹی میں جاکر او لیول امتحان میں پہلی پوزیشن لے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ اس سے پاکستان کا نام دنیا کی نظر میں بہت روشن ہو گیا ہے۔

                   

حارث منظور راولپنڈی کے ایک غیرسرکاری سکول کا طالب علم ہےاور ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اُس کا شوق صرف بڑی بڑی کتابیں رکھنا اور اُن کا مطالعہ کرنا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اُس نے    اُس نے اُس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے لیے کم از کم سترہ سالہ تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔

                       

اُس کے اس کام سے نہ صرف اُس کے گھر والوں کو اُس پر فخر ہے بلکہ پوری قوم کو اُس پر ناز ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب سائنسدان بننا چاھتا ہے اور اپنے ملک کو کوئ عظیم تحفہ دینا چاھتا  ہے، یا مزید جاننے کے لیے اس پر کلک کریں http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2014-01-25/209765

                               

پاکستانی گورنمنٹ کو چاہیے کہ حارث جیسے لوگوں کی مدد کرے اور اُن کو بہترین سہولیات دے۔ خدا اُس جیسے لوگوں پر رحم کرے اور پاکستان کو مزید اس جیسے لوگوں سے نوازے۔(آمین)۔

بقلم: عابد رفیق

Abidrafique786@yahoo.com



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160