پاکستانی نظام تعلیم اور اس میں سیاسی مداخلت

Posted on at


آج میں آپ سب کی توجہ ایک بہت اہم مسلۓکی طرف لانا چاھتا ہوں کہ پاکستانی نظام تعلیم کو بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے، مثلاً فنڈز کی کمی، علاقائ مسائل اور سیاسی مداخلت ہے۔ ہمارے نظام تعلیم میں سب سے اہم مسلئہ سیاسی مداخلت ہے۔ کوئ بھی سرکاری ملازم کسی تعلیمی ادارے میں سیاسی مداخلت سے بچا ہوا نہیں ہے، اور اُسے اُدھر کام کرنے کے لیے ضرور کسی سیاسی آدمی کی پوجا کرنی پڑتی ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرۓ گا تو اُس کی نوکری خطرے میں ہے اور وہ زیادہ دیر وہاں کام نہیں کر سکے گا۔

                             

اگر کوئ ملازم یہ سوچے کہ وہ کسی سیاسی لیڈر کی پاٹ پوجا کیے بغیر اپنا کام کسی تعلیمی ادارے میں کام کرے گا تو وہ چند دن ہی کامیاب ہو گا کیوں کہ اگر دوران کام اُسے کوئ مسلہ پیشں آتا ہے تووہ جب اپنے افسران بالا کے پاس جاتا ہے وہ اُسے کہتے ہیں کہ فلاں ایم پی اے یا ایم این اے سےایم این اے لے کر آو تب تمھارا کام ھو گا۔ اسطرح ایک عام آدمی ایک سیاستدان کے جال میں آتا ہے اور پھر وہی آدمی اُس کے جلسے بھی کرواتا ہے اور طلباء کو اُسکی حمایت پر بھی مجبور کرتا ہے۔

                       

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کسی سیاستدان کا کوئ رشتہ دار یا عزیز کسی ادارے میں ملازم ہے تو وہ کبھی ادارے کا رخ نہیں کرے گا اور کوئ بھی افسر اُس سے اُسکے کام کے بارے میں پوچھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ محھجے سب سے کمزور اور بےبس لوگ یہ لگتے ہیں۔

                    

اگر آپ یہ بلاگ انگلش میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ محجھےٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اور میرے باقی آرٹیکل کے لیے اس پر کلک کریں اور اپنی دُعا میں یاد رکھیں۔ شکریہ۔

بقلم: عابد رفیق۔ 

abidrafique786@yahoo.com



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160