زندگی کی حقیقت

Posted on at


زندگی کی حقیقت  کیا  ھے؟

یہ ایک ایسا سوال ھے جسکے جواب کا ھر ایک شخص متلاشی ھے ۔اور اسکو آج تک کوئی سمجھ ہی نہیں سکا ۔کہ زندگی  آخر کس چیز کا نام ھے۔اس  میں ہم کئی مرحلوں سے گزرتے ہیں ۔بچپن ۔لڑکپن ،جوانی اور بڑھاپا۔

ان سب مرحلوں میں ہماری کیفیت سوچ اور عمل مختلف ہوتا ھے۔بچپن معصومیت سے بھرا ہوتا ھے۔جسمیں اس بات کا غم اور فکر نہیں ہوتی کہ ہمارےآس پاس کیا ہو رہا ھے۔اور بچپن کی زندگی بہت ساری حسین یادوں کا محور کۓ ہوتی ھے۔نہ دل میں بغص ہوتا ھے نہ کسی سے دشمنی صرف اور صرف معصومیت  ہوتی ھے۔

اسکے بعد اگلا مرحلہ لڑکپن کا ہوتا ھے اور یہ ایک حسین اور خوشگوار دور ہوتا ھے۔جسمیں صرف نیکی  کا زھن ہوتا ھے اور کسی کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ زندگی کا یہ حسین  دور بھت تیزی کیساتھ گزر رھا ھے۔اور جب وقت گزر جاتا ھے تو افسوس ہوتا ھے اور بار بار اس دور کو یاد کرتے ہیں،

جوانی کا دور ۲ پہلو رکھتا ھے ایک حسین اور اور دوسرا تاریک

حسین پہلو یہ ہیکہ جوانی کا دور اگر آپ عجز وا نکساری اور اللہ کی اطاعت  ماں باپ کی خدمت اور نیک کاموں میں گزاریں گے تو اس سے ہر ایک شخص جو آپ کے تعلق والاھو گا آپ سے خوش ہوگا ۔اللہ بھی خوش ہوگا ماں باپ کی دعائیں ساتھ ہوں گی تو زندگی کمیابی اور کامرانی سے بھرپور ہوگی۔

اور تاریک پہلو یہ ہیکہ آپ اگر بری راہ ،گناہ کے رستے کو اکختیار کریں گے تو زندگی بالکل اسکے برعکس ھوگی ۔

اور اگر جوانی میں آپ نے اچھی عادات اور نیکی کی راہ میں گزاری ہے تو اس کا اثر آپ کے بڑھاپے بھی ہو گا  اور آخری عمر میں پرسکون ہوگی ۔

اسکے بعد موت اور موت کا مزہ ہر ایک نے چکھنا ھے،اور اس کو ٹالا نہین جا سکتا ۔موت کا آنا یقینی ہے جب یہ بات سچ ہے تو پھر کیوں لوگ غفلت کرتے ہیں اور انکو یہ پتا ھی نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز کیلۓ گناہ کر رھے ہیں اور اپنی زندگی کو گمراہی اور برائی کے راستے پر ڈال کر گزارتے ہیں۔

ہمیں چاہۓ کہ ہم لوگ زندگی کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اس کو اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بتاۓ ہوۓ طریقے پر گزاریں اور دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی پائیں۔ 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160