نماز کو توڑ دینے والے عمل

Posted on at



"نماز دین اسلام کا ستون ہے" اور اس کو قائم کرنے سے ہی ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

                          
میں اپنے اس بلاگ میں آپ کے سامنے ان چیزوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا کہ جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو نماز کے دوران ان سب سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور صیحح معنوں میں اپنے دیئے گئے احکامات پر عمل کر کہ نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

۔ قصدأ یا بھولے سے نماز میں بات کر دی تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ نماز میں "آہ" ، "اف" یا "ہائے" کہے یا زور سے رو پڑے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ البتہ اگر "جنت" یا "دوزخ" کو یاد کرنے سے دل بھر آیا اور اس سے آواز نکل پڑھی تو نماز نہیں ٹوٹے گی۔

۔ بے ضرورت کھکھارنے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک آدھ حرف بھی پیدا ہوجائے تو اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ البتہ لاچاری کے وقت کھکھارنا درست ہے اور اس سے نما ز نہیں ٹوٹتی۔
۔ نماز کہ دوران چھینک آئی اور اس پر "الحمدللہ" کہا تو نماز نہیں ٹوٹے گی لیکن کہنا نہیں چائیے۔ اور کسی دوسرے کو چھینک آگئی تو اس کے جواب میں "یرحمک اللہ" کہنے پر نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ "قرآن شریف" میں دیکھ دیکھ کر پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
۔ نماز کے دوران اتنا مڑ جانا کہ سینہ "قبلہ" کی طرف سے پھر جائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ کسی کے سلام کے جواب میں "وعلیکم السلام" کہہ دیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ عورت نے نماز کے دوران اگر "بالوں کا جوڑا" باندھا یا مرد نے اپنے بالوں کو درست کیا تو نماز ٹوٹ دائے گی۔
۔ نماز میں کچھ کھا یا پی لیا تو نمازٹوٹ جائے گی۔ البتہ اگر دانتوں میں کچھ پھنسا ہوا تھا تو اسے نگل لیا اور اگر وہ چنے کے دانے سے کم ہوا تو نماز نہیں ٹوٹے گی اگر ایک چنے سے بڑا ہوا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ اگر منہ میں پان دبا ہوا ہے اور اس سے حلق میں پیک جاتی رہے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ نماز میں کچھ خوشخبری سنی اور اس پر "الحمدللہ" کہہ دیا یا کسی کی موت کی خبر سنی اس پر "اِنا ِللہِ وَاِنا الیھ رَاجِعُونَ" پڑھا تو نماز جاتی رہی۔

                
۔ کوئی لڑکا وغیرہ گر پڑا۔ اس کے گرتے وقت اگر "بسم اللہ" کہہ دیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ کسے خط یا کسی کتاب پر نظر پڑی اور اس کو اپنی زبان سے نہیں پڑھا لیکن دل ہی دل میں مطلب سمجھ گئے تو نماز نہیں ٹوٹی البتہ اگر زبان سے پڑھ لے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
۔ نمازی کے سامنے سے اگر کوئی چلاجائے یا کتا، بلی، بکری، وغیرہ کوئی جانور نکل جائے تو نماز نہیں ٹوٹی لیکن سامنے سے جانے والے آدمی کو بڑا گناہ ہوگا۔
۔ کسی ضرورت کی وجہ سے اگر قبلہ کی طرف ایک آدھ قدم آگے بڑھ گیا یا پیچھے ہٹ گیا لیکن سینہ قبلہ کی طرف سے نہیں پھرا تو نماز درست ہوگی۔ لیکن اگر سجدہ کی جگہ سے آگے بڑھ گیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔

                 

اگر آپ میرے دوسرے بلاگ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اِدھر کلک کریں۔ شکریہ


   طالبِ دعا ۔۔۔ قمرشہزاد 

 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160