ہر ایک چمن کی فضا اور بہار آپ کی ذات ہے

Posted on at


تمام روے گل کا نکھار اور روشنی آپ صل اللہ علی وسلم کی ذات ہے

ہر ایک چمن کی فضا اور بہار آپ کی ذات ہے

 

سچ تو یہ ہے کہ پوری انسانیت کے لیے رحمت آپ ھیں

فخرو عز و وقار صرف آپ کی ذات ہے

 

بزم کون و مکاں پہ آپ کا سایہ فگن ہے

رحمت کردگار بس آپ کی ذات ہے

 

تمام نبیوں کے امام اور رسولوں کے سردار بلاشبہ آپ کی ذات ہے

مایہ افتخار آپ صل اللہ علی وسلم کی ذات مبارکہ ہے

 

اس بزم ہستی میں رب مخفی کا

جلوہ آشکار اور آنکھوں کی ٹھنڈک آپ کی ذات ہی ہے

 

امت کے غم میں گھل گھل کر رو رو کر دن رات

اپنی آنکھوں کو اشکبار کرنے والی آپ صل اللہ علی وسلم کی ذات مبارکہ ہے

 

اگرچہ دونوں جہاں و عالم آپ کہ زیر نگیں ھیں

لیکن پھر بھی فقر کے تاجدار آپ کی ذات ہے

 

رب کائنات کے سب سے قریب اور سب سے محبوب ھو کر بھی

ہمہ تن انکسار ہونا بس آپ صل اللہ علی وسلم کی ذات ہے

 

آپ کوروح کائنات کہوں سرور و دو جہاں کہوں

تمام عالم کی رحمت کہوں خوشیوں کا امبار کہوں

نبیوں کا امام کہوں دونوں جہاں کی نعمت کہوں

 

اس  جہاں کی اور اس جہاں کی کامیابی کا راز آپ کی ذات مبارکہ ہے

جاں لیل و نہار صرف اور صرف آپ کی ذات مبارکہ ہے

 

ایسی حسین ہستی کا کیا کہنا

جس پہ رب خود درود و سلام پڑھے وہ آپ صل اللہ علی واسم کی ذات ہے

 

 

نعت خواں

نبیل حسن       



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160