کراچی

Posted on at


کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے یہ پاکستان کے جنوب میں بحریہ عرب کے ساحل پر واقع ہے یہاں کی رونقیں دیکھنے لائق ہیں ٹریفک کا شور اور لمبی لائٹیں ہر وقت سڑکوں پر نظر آتی ہیں لیکن خرابی حالات کی وجہ سے کبھی کبھی یہاں ویرانی بھی ہو جاتی ہے کیونکہ فائرنگ دھماکے لوٹ مار اور خود کش حملے یہاں معمول کی بات ہو چکی ہے کاروبار کی وجہ سے ذیادہ تر افراد اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گھر سے نکلتے ہیں کیونکہ کرفیو کی وجہ سے کئی کئی دن بازار بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار پر برا اثر پڑتا ہے۔



  سکولوں کالج جانے والے طالب علم بھی کراچی کے حالات کی وجہ سے سخت پریشان ہیں کیونکہ ہڑتالوں کی وجہ سے بسوں پر آنے جانے والے طالب علم غیر حاضر ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں لیکن ان سب حالات کے باوجود وہاں رہنے والے لوگ بہت خوش ہیں کیونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مزار مبارک بھی اسی شہر میں ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگ کراچی آتے ہیں سیرو سیاحت کا ایک بڑا ذریعہ بھی یہاں موجود ہے جسے لوگ کلفٹن کے نام سے یاد کرتے ہیں یہاں طرح طرح کے پکوان ملتے ہیں سمندر پر جائے اور وہاں فش فرائی نا کھائے تو سمندر پر جانے کا مزہ ہی نہیں صدر بازار لوگوں کی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے۔



 یہاں آچھی کوالٹی کی اشیاء کی خرید و فروخت کی جاتی ہے کراچی کے راستے زیادہ تر بیرون ملک کی تجارت کی جاتی ہے اس لحاز سے مشہور تجارتی مرکز اور مشہور بندرگاہ کہلاتی ہے ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ یہاں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے اللہ کے حضور دعا گوہوں اور اس کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ یہاں کی رونقیں قائم کرنے کے لئے جو اس کے بس میں ہو بہتر اقدام کرے اللہ پاکستان کے ہر کونے کونے میں امنو امان قائم رکھے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ یہاں کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے ٹھوس انتظامات کریں تاکہ لوگ پرسکون اور امن اور چین سے زندگی بسر کر سکیں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160