کونزیومر الیکٹرونک شو

Posted on at


پچھلے دنوں امریکا کے شھر لاس ویگاس میں دنیا کا سب سے بڑا سائنس اور ٹیکنالوجی کا میلہ سجا . جس میں  جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ سیل فون ، ٹی وی ، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونک کی مختلف اشیاء کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا. اس دفعہ اسے دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی کا میلہ کہا جا رہا ہے.

اعدادوشمار کے مطابق اس سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی. یہ میلہ ہر سال جنوری  امریکا کی ایک سوفٹ ویر کمپنی گلوبل اسٹیج منقعد کرتی ہیں. اس سال لوگوں کی سب سے زایدہ توجہ موشن سینسنگ ٹیکنالوجی سے تیار اشیاء جن میں پرسنل کمپوٹرز اور سمارٹ فون شامل ہیں کی طرف تھی. موشن سینسنگ ٹیکنالوجی سے بنے گئے کمپوٹرز کو استعمال کرنے کے لئے کی بورڈ کی ضرورت نہیں پڑتی.

اس نمائش میں ہر سال دنیا کی جانی مانی الیکٹرانک کی کمپنیاں شرکت کرتی ہیں. اور اپنی مصنوعات کی نمائش کرتی ہیں. یہ میلہ زیادہ  تر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی  کی کومپنیوں کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے

 

اس میلے کا بنیادی مقصد لوگوں میں انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہیں اور اس فیلڈ کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں اہمیت اجاگر کرنا ہے.سب سے ضروری مقصد عام مارکیٹ میں انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کو رسائی دینا ہیں.

ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ سمارٹ فونز اور ٹیب لیٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہیں. اور اس میلے سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو گا کہ آج کل کون سی ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہیں اور انہیں کیا خریدنا چاہیے. جیسے جیسے اس کی مانگ بڑھ رہی ہے اسی طرح کمپنیوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہو رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہیں.

اس مقابلے میں ٹی وی، روبورٹس، سمارٹ فونز ، گھڑیاں اور دیگر اشیاء رکھی گی.



About the author

160