پردہ ایک عبادت؟ضرورت؟یا فیسشن؟

Posted on at


آجکل میں اس بات پہ بہت ذیادہ سوچتا ہوں کہ پردہ ایک عبادت ہے یا ایک ضرورت یا پھر کہہ سکتےہیں کہ ایک فیشن؟ الللہ کا شکر ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ایک اسلامی اور آزاد ملک میں رہ رہے ہیں لیکن میں یہ سوچ کر جب معاشعرے کی طرف دیکھتا ہوں تو خوف خدا سے کانپ اُٹھتا ہوں کہ ہم لوگ کس طرف جا رہے ہیں؟

                    

پردے کے حوالے جب بھی کسی سے بات کی ہے تو اُس نے مثال ہمیشہ دوسرے کے گھر سے دی ہے اور اپنے گھر کے بارے میں کوئ نہیں سوچتا ہے اور نہ ہی کوئ اس بات کو ماننے کے لیے تیار ہے کہ بُرائ اُسکے گھر میں داخل ہو چکی ہے۔آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو آپ کو کئ طرح کے لوگ ملیں گے،کچھ پردے میں اور کچھ بغیر پردے کے بھی۔ میں صرف پردے والوں کے حوالے سے بات کروں گا۔

                   

پردے والوں میں آپ کو کئ طرح کے لوگ ملیں گے۔کچھ جو پردے کو ضرورت سمجتے ہیں کچھ عبادت اور کچھ صرف فیشن یک ہی محدود رکھتے ہیں۔ ضرورت سمجنے والوں کی مثال ایسے ہے جیسے کوئ جانور شکار سے چھپ جائے اور فیشن والے میرے نزدیک وہ ہیں جن کا پردہ صرف نام کا ہی ہوتا ہے بلکہ ایک پردے کی ناکام سی کوشش سی ہوتی ہے۔ آجکل کالجز اور یونیورسٹی عام طور پر جو پردہ دیکھنے کو ملتا ہے وہ پردے کا ایک فیشن ہوتا ہے۔

                                   

سب سے خاص پردہ وہ پردہ ہوتا ہے جو محض عبادت کا پردہ ہے جو صرف الللہ کو راضی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ وہ ہی خالص پردے کا مقصد ہے اور وہی سچے اور ایماندار لوگ ہوتے ہیں۔ الللہ ہم کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔(آمین)۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160